• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۸؍ نہیں ۵ء۶؍ فیصد تک ہے: رگھورام راجن

Updated: May 03, 2024, 3:37 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر اور ماہر معاشیات رگھو رام راجن نے کہا کہ ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۸؍ فیصد، قابل اعتبار نہیں ہے کیونکہ اس میں چھوٹی کمپنیوں کی معاشی کارکردگی کو شامل نہیں کیا جاتا البتہ انہوں نے کہا کہ ۵ء۶؍ فیصد شرح نمو بھی متاثر کن ہے۔

Raghuram Rajan. Photo: INN
رگھورام راجن۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھورام راجن کا کہنا ہے کہ ملک کی شرح نمو ۵ء۸؍ فیصد قابل اعتبار نہیں ہے۔ راجن کے مطابق، جی ڈی پی کا ڈیٹا بنیادی طور پر بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے جبکہ چھوٹی کمپنیوں کی ترقی اوسط سے کم رہی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو سی این بی سی کے ’’اسکاوک باکس ایشیاء‘‘  کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’اگر ہم بالآخر جی ڈی پی کے ڈیٹا کو ایڈجسٹ کرتے ہیں، اس حقیقت کے ساتھ کہ چھوٹے کاروبار زیادہ نہیں بڑھے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ ہم ۵ء۶؍ فیصد یا ۶؍ فیصد کے قریب پہنچ جائیں گے۔ ‘‘
راجن نے واضح کیا کہ ان کا نقطہ نظر مایوسی کا شکار نہیں ہے، کیونکہ یہ شرح نمو بھی متاثر کن ہے۔ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی میں ہندوستان کی معیشت میں ۴ء۸؍ فیصد کی مضبوطی سے توسیع ہوئی جو توقعات سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل  رائٹرز نے بھی جی ڈی پی کی شرح نمور کی ۶ء۶؍ فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔ راجن، جو فی الحال یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس میں فنانس پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ترکی نے اسرائیل سے ہر قسم کے تجارتی تعلقات منقطع کرلئے

یاد رہے کہ ہندوستانی حکومت نے مالی سال۲۴۔۲۰۲۳ء کیلئے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو ۳ء۷؍ فیصد کی سابقہ پیش گوئی سے بڑھا کر ۶ء۷؍ فیصد کر دی ہے۔ راجن نے اس بات پر زور دیا کہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار کے ساتھ مسئلہ بڑی کمپنیوں پر اس کے انحصار میں ہے، جو کہ مجموعی تصویر کو متزلزل کرتا ہے اور چھوٹی کمپنیوں کی جدوجہد کو درست طریقے سے پکڑنے میں ناکام رہتا ہے۔ راجن نے سوال کیا کہ ہندوستان کی ترقی کے جوش و خروش کے باوجود نجی ہندوستانی کمپنیوں نے زیادہ شرح پر سرمایہ کاری کیوں نہیں کی۔ انہوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لیبر فورس میں داخل ہونے کی اجازت دینے کیلئے مضبوط نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK