حماس کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی فوجی اگام برجر نے اپنے انٹرویو میں حماس کے اچھے برتاؤ کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس ان کی یہودی روایات اور مقدس دنوں کا احترام کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 21, 2025, 11:03 AM IST | Jerusalem
حماس کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی فوجی اگام برجر نے اپنے انٹرویو میں حماس کے اچھے برتاؤ کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس ان کی یہودی روایات اور مقدس دنوں کا احترام کرتا ہے۔
غزہ سے حال ہی میں رہائی پانے والی ایک اسرائیلی فوجی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حماس نے اسے اور دیگر قیدیوں کو یہودی روایات اور تعطیلات منانے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی۔ اسرائیلی روزنامہ یہودیت ایرونوتھ نے بدھ کو اگام برجر کا ایک انٹرویو شائع کیا، جسے حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت غزہ سے رہا کیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ اور دیگر یرغمال ’’حیرت زدہ‘‘ تھے جب حماس نے انہیں یہودیوں کی دعائیہ کتاب سمیت مختلف اشیاء فراہم کیں، جسے عبرانی میں سدور کہا جاتا ہے۔یہ خاص طور پر ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ (دعا کی کتاب) بالکل اسی وقت پر ہم تک پہنچی جب ہمیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں کچھ بھی صحیح سلامت نہیں بچا: خصوصی امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف
یہودیوں کی تعطیلات پر بات کرتے ہوئے، اس نے کہا کہ اسیران، بشمول خود، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی مدد سے تاریخوں کا اندازہ کرتے تھے۔ ہمیں معلوم تھا کہ ہماری مقدس تاریخیں کون سی ہیں۔ بعض یہودی روایت میں ایک خاص تاریخ کو مکئی کا آٹا استعمال کیا جاتا ہے، حماس نے ہمیں اس تاریخ کو آٹا بھی فراہم کیا۔ ہم نے یہودی روایات کے مطابق روزہ بھی رکھا۔ ‘‘
انہوں نے یوم کپور کے متعلق یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اس دن روزہ رکھا تھا، اور بہت دعائیں کی تھیں۔ میں نے ایستھر کے روزے بھی رکھے۔ ہمارے حالات کو دیکھتے ہوئے، ہمیں یہی لگ رہا تھا کہ ہمیں خوب عبادت کرنی چاہئے۔ جب مجھے میری رہائی کے متعلق بتایا گیا تو یہ ایک شاندار اور جذباتی لمحہ تھا۔ مَیں جان گئی ہوں کہ اب ایمان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ اسی چیز نے مجھے امید بخشی۔‘‘
دریں اثنا، اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے زیادہ تر فلسطینیوں نے، جن سے ان کی رہائی کے بعد انٹرویو لیا گیا، انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں تشدد، ناروا سلوک، طبی غفلت اور بنیادی حقوق سے محرومی کی اطلاع دی، جن میں سے بہت سے اسپتال میں داخل ہیں۔