• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آگرہ: تین دنوں کی مسلسل بارش کے سبب تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی کا رساؤ

Updated: September 14, 2024, 8:33 PM IST | New Delhi

آگرہ میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل ہو رہی بارش کے نتیجے میں شہر میں واقع تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی رساؤ ہو رہاہے ، محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق اس رساؤ سے تاج محل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جبکہ محکمہ باریک بینی سے اس کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

Water logging in Taj Mahal premises. Image: X
تاج محل کے احاطے میں پانی کا جماؤ۔ تصویر: ایکس

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق آگرہ میں تین دنوں سے ہورہی مسلسل بارش کے نتیجے میں تاج محل کے مرکزی گنبد میں پانی کا رساؤ ہوا ہے۔ محکمہ کا دعویٰ ہے کہ اس یاد گار عمارت کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔جمعرات کو وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں تاج محل کے احاطے میں واقع باغ کو زیر آب دکھا یا گیا ، اس منظر نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔محکمہ آثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنٹ چیف راجکمار پٹیل نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی ٹپکنے کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ گنبد میں پانی کا رساؤ ہے۔لیکن ڈرون کیمرہ سے معائنہ کرنے کے بعد کسی بھی قسم کے نقصان کا کوئی نشان نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب : دنیا کا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کامیاب

جمعرات کو ایک ۲۰؍ سیکنڈ کے ویڈیو نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی جس میں تاج محل کے باغ کو زیر آب دکھایا گیا، اس کے بعد سیاحوں میں اضطراب پھیل گیا، یہ وہ مقام ہے جہاں اکثر سیاح اپنی تصویر کھینچواتے ہیں اور ویڈیو بنواتے ہیں۔حکومت سے منظور شدہ تاج محل کے مقامی گائیڈ مونیکا شرما نے کہا کہ’’ تاج محل ہمارے ملک کی شان ہے،اس کے سبب سیکڑوں مقامی لوگوں کوروزگارحاصل ہوتا ہے اس کے علاوہ جو لوگ سیاحتی کاروبار سے جڑے ہیں ان کا کاروبار بھی تاج محل سے وابسطہ ہے، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ تاج محل کی باقاعدگی سے نگہداشت کرے۔کیونکہ سیاحتی کاروبار کیلئے یہ واحد امید ہے۔‘‘

واضح رہے کہ آگرہ میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔جس کے سبب شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، ایک قومی شاہرا بھی بارش کے  سبب زیر آب آگئی۔اس کے علاوہ فصلیں بھی پانی کے زیر اثر خراب ہو رہی ہیں ، مزید یہ کہ شہر کے پاش علاقے بھی پانی جمع ہونے کے شاہد ہیں۔ جبکہ آگرہ کے حکام نےبارش کے سبب تمام اسکولوں کو بند کرنے کا احکامات جاری کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK