• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان معاہدے

Updated: September 06, 2024, 1:31 PM IST | Agency | Singapore

پچھلے۱۰؍ سال میں دونوں ممالک کاکاروبار تقریباً دگنا ہو گیا ہے،باہمی سرمایہ کاری تقریباً ۳؍ گنا بڑھ کر۱۵۰؍ بلین ڈالر سے تجاوز۔

PM Modi`s meeting with CEOs and business leaders. Photo: PTI
وزیر اعظم مودی کی سی ای اوز اور بزنس لیڈروں سے ملاقات۔ تصویر : پی ٹی آئی

ہندوستان میں ڈیجیٹل  لین دین کی معروف ایپ گوگل پے نے گلوبل فنٹیک فیسٹ۲۰۲۴ء کے دوران اپنے صارفین کیلئے تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ یہ نئے فیچرز سال کے آخر تک شروع کئے جائیں گےجس سے لین دین مزید آسان ہو جائے گا۔
 یو پی آئی سرکل :گوگل پے نے یو پی آئی سرکل کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے اکاؤنٹ سے براہ راست اپنے خاندان کے افراد یا دوستوں کو رقم بھیج سکتے ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کیلئے مددگار ہے جن کی بینکنگ خدمات تک محدود رسائی ہے یا وہ ڈیجیٹل  لین دین کا کم استعمال کرتےہیں۔
 یو پی آئی واؤچر:  یو پی آئی واؤچرنامی اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے موبائل نمبروں سے منسلک پری پیڈ واؤچر بھیج سکتے ہیں۔ اس سے ڈیجیٹل لین دین کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا کیونکہ واؤچر استعمال کرکے الگ الگ خدمات  کیلئے لین دین کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی: شیواجی چوک پر شیواجی کا ۳۸؍سال پرانا مجسمہ خستہ حالی کا شکار

کلک پے کیو آر:گوگل پے نے این پی سی آئی ’بھارت بل پے‘ کے ساتھ مل کر کلک پے کیو آر فیچرشروع کیا ہے۔ اس کی مدد سے صارفین گوگل پے ایپ سے کیو آر کوڈ اسکین کرکے اپنے بل ادا کرسکتے ہیں۔ 
 روپے کارڈ: گوگل پے نے روپے کارڈ کیلئے’ٹیپ اینڈ پے ‘ فیچر بھی شروع کیا ہے۔ ا س سے صارفین  اپنے روپے کارڈ کو گوگل  پے سے لنک کر سکتے ہیں  اور  اپنے موبائل فون کو کارڈ مشین پر ٹیپ کرکے فوری لین دین کر سکتے ہیںجس سے لین دین تیز اور آسان  ہوجائے گا۔
یوپی آئی لائٹ :اب گوگل پے پر یوپی آئی لائٹ  کیلئے آٹو ٹاپ اپ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اگر آپ کا یوپی آئی لائٹ بیلنس ایک خاص حد سے نیچے چلا جاتا ہے تو یہ فیچر اسے خود بخود اوپر کر دے گا۔ یہ چھوٹے چھوٹے لین دین کو جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔ان تمام نئے فیچرکے ساتھ گوگل پے اپنے صارفین کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھا رہا ہے۔ اب صارفین اپنے روزمرہ کے لین دین  میں مزید سہولت کیلئے ان نئے فیچرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو سال کے آخر میں شروع کئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK