• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام: ابومحمد الجولانی عبوری صدرمنتخب، پرانا آئین منسوخ

Updated: January 30, 2025, 2:56 PM IST | Damascus

احمد الشرع جو ابومحمد الجولانی کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ شام کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران شام کا آئین ختم کر دیا گیا ہے۔

Ahmad al-Sharaa Photo: INN.
احمد الشرع۔ تصویر: آئی این این۔

گزشتہ سال دسمبر میں شام میں باغیوں نے بغاوت کی تھی۔ اس کے بعد یہاں بشار الاسد کی حکومت گر گئی تھی۔ باغی گروپ حیات تحریر الشام نے یہاں اقتدار سنبھال لیا۔ اس گروہ کے سربراہ احمد الشرع ہیں جو ابومحمد الجولانی کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ شام کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران شام کا آئین ختم کر دیا گیا ہے۔ الجولانی کو عبوری مرحلے کیلئے صدر بنایا گیا ہے۔ انہیں ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کو بھی کہا گیا ہے۔ شام کا نیا آئین بننے تک اس کے مطابق کام کیا جائے گا۔ شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کرتے ہوئے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پر یہ اعلان شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ۲۰۱۲ء کا آئین منسوخ کیا گیا ہے، ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ حسن عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہوگئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہوجائیں گے، انہوں نے سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK