• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

احمد آباد، گجرات: امیت شاہ نے غیر ہندوستانیوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

Updated: August 19, 2024, 5:26 PM IST | Gandhi Nagar

گجرات کے احمد آباد میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ۱۸۸؍ پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت عطا کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے ووٹ بینک کی خاطر تین نسلوں سے پناہ گزینوں کو ہندستانی شہریت سے محروم رکھا، یہ قانون پڑوسی ممالک کے مظلوم پناہ گزینوں کو عزت ، وقار اور انصاف فراہم کرے گا۔انہوں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ یہ قانون شہریت فراہم کرنے کیلئے ہے نہ کہ شہریت ختم کرنے کیلئے۔

Union Home Minister Amit Shah distributing Indian citizenship certificates to refugees. Photo: PTI
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہر یت کی اسناد تقسیم کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نےاتوار کو گجرات کے شہر احمد آباد میں سی اے اے کے نئے قانون کے تحت ۱۸۸؍ پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت کے اسناد تقسیم کئے ۔ اس تقریب میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ سی اے اے ان لاکھوں پناہ گزینوں کو انصاف اور حقوق فراہم کرنے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے جو کئی نسلوں سے شہریت حاصل کرنے کےمنتظر ہیں۔‘‘ انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’ خوشنودی حاصل کرنے کے مقصد سے حکومتوں نے ملک میں ۱۹۴۷ء سے ۲۰۱۴ء تک ملک میں پناہ حاصل کرنے والوں کو ان کے حقوق اور انصاف سے دور رکھا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی عوفرجیل میں فلسطینی قیدیوں کو روزانہ صرف ۴۵؍ منٹ کیلئے پانی دیا جاتا ہے

شاہ نے پناہ گزینوں کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’ انہیں اپنے ملک میں مصائب کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہندوستان میں پناہ لینے کے بعد بھی وہ اسی طرح مصائب کا سامنا کرتے رہے جس طرح وہ اپنے ملک میں کر رہے تھے۔ سابقہ حکومتوں کی کوشنودی کی پالیسی کے سبب وہ انصاف سے محروم رہے۔ نریندر مودی نے ان لاکھوں کروڑوں لوگوں کو انصاف فراہم کیا۔‘‘ ہندوستان کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’’ ازادی کے وقت ہندوستان کو مذہب کی بنیا د پر تقسیم کیا گیا تھا، جس کی بنا پر بدترین فساد برپا ہوئے، پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش میں رہنے والے کروڑوں ہندو، بودھسٹ، سکھ،جین، اور عیسائیوں کو آج بھی وہ دردناک حالات یا د ہیں۔اس وقت کی حکومتوں نے پڑوسی ممالک کی اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا اپنا وعدہ وفا نہیں کیا، کیوںکہ وہ اپنے ووٹ بینک کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیویارک سٹی: انڈیا ڈے پریڈ میں رام مندر کا فلوٹ شامل کرنے پر شدید تنقیدیں

ایک با ر پھر شاہ نے اپنی بات دہرائی کہ یہ قانون پڑوسی ممالک کے ہندو، بدھ ، سکھ،جین، اور عیسائیوں کو شہریت دینے کیلئے بنایا گیا ہے نہ کہ کسی کی شہریت ختم کرنے کیلئے۔جنہیں انصاف نہیں ملا انہیں انصاف مل رہا ہے۔ انہوں نے یہ وعدہ کیا کہ سی اے اے ملک میں انہیں انصاف اور وقار عطا کرے گا،اور پناہ گزینوں پر ہو رہے ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK