• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

احمد نگر: مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تقریریں، نتیش رانے کے خلاف ۲؍ ایف آئی آر درج

Updated: September 02, 2024, 5:03 PM IST | Mumbai

بی جے پی کے ایم ایل اے اور لیڈر نتیش رانے کے خلاف احمد نگر کے توپ خانہ اور سری رام پور میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تقریریں کرنے پر ۲؍ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

BJP MLA Nitish Rane. Photo: INN
بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے۔ تصویر: آئی این این

بی جے پی ایم کے ایل اے اور لیڈر نتیش رانے کے خلاف احمد نگر کے توپ خانہ اور سری رام پور کے ۲؍ مختلف مقامات پر مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تقاریر کرنے کیلئے ۲؍ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ زعفرانی پارٹی کے سیاستداں نے اتوار کو احمد نگر میں سکل ہندو سماج پروگرام میں حصہ لیا تھا اور یہ تقریریں اسی پروگرام کا حصہ تھیں۔ یہ پروگرام ہندوتوا لیڈر رام گیری مہاراج کی حمایت میں منعقد کیا گیا تھا جنہوں نے اگست میں اترپردیش میں پیغمبر اسلام محمدؐ کے خلاف توہین آمیز کلمات کا استعمال کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آندھرا اور تلنگانہ میں بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی

نتیش رانے نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’اگر کسی نے رام گیری مہاراج کے خلاف کوئی بات کی تو ہم مسجد میں داخل ہوں گے اور سب کو ایک ایک کر کے ختم کر دیں گے۔ یہ یاد رکھیں۔‘‘ آل انڈیا مسجد اتحاد المسلین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے ایم ایل اے وارث پٹھان نے نتیش رانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہےاور بی جے پر ریاست میں انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK