مصنوعی ذہانت ( اے آئی)کے ذریعے تیار کردہ جعلی بریڈ پٹ نے ایک خاتون کو اس بات کا یقین دلادیا کہ وہ اسپتال میں داخل ہے اور انجلینا جولی نے اس کی دولت تک رسائی روک رکھی ہے۔جس کے بعد خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکےاس کے ساتھ ۸؍ لاکھ ۳۰؍ہزار یوروکی دھوکا دہی کا معاملہ سامنے آیا۔
اے آئی کے ذریعے دھوکہ دہی کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ جعلی بریڈ پٹ نے ایک خاتون کواپنی محبت کا یقین دلایا، ساتھ ہی اسےبتایا کہ اسے کینسر کے علاج کیلئے رقم کی ضرورت ہے، اور خاتون کو عطیہ کرنے پر رضامند کر لیا۔۵۳؍ سالہ فرانسیسی خاتون کے مطابق اسے ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی والدہ جین ایٹا پٹ ہیں، اور خاتون کو یقین دلایا کہ وہ وہی عورت ہے جس کی اس کے بیٹے کو تلاش ہے۔ کمپیوٹر کی مدد سے تیارکردہ اداکار کی شبیہ نے اگلے دن اس کےبارے میں مزید جاننے کو کہا۔ اس کے بعدڈیڑھ سال تک جعلی عاشق خاتون کو نظمیں، عہد و پیمابھیجتا رہا۔ساتھ ہی اسے اپنے کروڑ پتی شوہر سے طلاق لے کر رقم کو کینسر کے علاج کیلئے عطیہ دینے پر رضا مند کرلیا۔پولیس اب معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے ،جبکہ ذہنی مرض کا شکار ہوکر خاتون اسپتال میں بھر تی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کیلی فورنیا کے گورنر کا مسک پرجھوٹ پھیلانے کا الزام
فرانسیسی میڈیا کے مطابق جعلی شخص نے خاتون کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ گردے کے کینسر میں مبتلا ہے اوراسپتال میں داخل ہے اوراس کی سابقہ بیوی ایجلینا جولی نے اس کے بینک کھاتے تک رسائی روک رکھی ہے۔اور اسے رقم کی ضرورت ہے۔خاتون کا یقین مزید پختہ اس وقت ہوا جب اداکار کے ڈاکٹر کا بھیجا ہوا ای میل خاتون کو موصول ہوا، جس میں بتایا گیا تھا کہ بریڈ پٹ موت اور زندگی سے لڑرہا ہے۔ جس کے بعد خاتون نے ۸؍ لاکھ یورو ترکی کے ایک کھاتے میں منتقل کئے۔ خاتون نے کہا کہ پہلے اسے بھی یہ جعلی محسوس ہوا، لیکن اس کے بعد نہ جانے یہ کیسے ہو گیا۔
متاثرہ خاتون کی بیٹی نے بھی اپنی ماں کو دھوکہ دہی سے متنبہ کیا، جس کے جواب میں خاتون کا کہنا تھا کہ جب بریڈ پٹ اصل میں یہاں موجود ہوگا تب تمام لوگ معذرت کریں گے۔لیکن خاتون کو اس وقت حقیقت کا احساس ہوا جب اصلی بریڈ پٹ کو ۲۰۲۴ء کے موسم گرما میں اپنی پارٹنر ڈی ریمن کے ہمراہ دیکھا گیا۔فرانسیسی براڈکاسٹر ٹی ایف آئی نے خاتون سے بات کی، جس نے تصدیق کی کہ وہ سائبر جعل سازی کا شکار ہو گئی ہے۔