Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹام اینڈ جیری کے ’اے آئی ورژن‘ کی انٹرنیٹ پر دھوم

Updated: April 15, 2025, 11:40 AM IST | Agency | Washington

ٹام اینڈ جیری کے اے آئی ورژن نے کارٹون کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ٹام اینڈ جیری کا کارٹون ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے بنایا گیا ہے۔

AI-rendered Tom and Jerry cartoon. Photo: INN
اے آئی کا پیش کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون۔ تصویر: آئی این این

ٹام اینڈ جیری کے اے آئی ورژن نے کارٹون کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ٹام اینڈ جیری کا کارٹون ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مقبول ترین کارٹون کی جوڑی ٹام اور جیری مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہوگئی ہے۔ ٹام اینڈ جیری کا  یہ اے آئی سے تیار کردہ ایک منٹ کا ایپی سوڈ ہے جو دیکھنے والوں کوحیران کر دیتا ہے ۔ کارٹون کا نیا ورژن مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے صرف (ٹیکسٹ پرامپٹ) سے تخلیق کیا گیا ہے، اس مختصر اینیمیشن میں ٹام اور جیری کو نیویارک کے ایک دفتر میں روایتی شرارتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کلاسک کارٹون کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔اینی میشن کا معیار اور بیک گراؤنڈ میوزک اتنا شاندار ہے کہ یہ اصل سیریز کا ہی حصہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:الیکٹرانک مصنوعات پر محصولات کم نہیں ہوں گے، ٹرمپ کا چین کو انتباہ

کارٹون نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ یہ ورژن صرف تفریح کیلئے نہیں بلکہ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے بنایا گیا ہے۔ نئے ورژن میں ٹام اور جیری اب عام بلی اور چوہا نہیں رہے، بلکہ وہ مکمل طور پر اےآئی پاورڈ کیریکٹر بن چکے ہیں۔ ئے اے آئی ورژن کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ایک صارف نے لکھا ’’ہم نے اپنی بچپن کی یادیں پھر سے تازہ کیں، مگر اس بار اے آئی کے ساتھ ۔ یہ واقعی نیا دور ہے ٹام اور جیری کا!‘‘ ایک صارف نے لکھا ’’ٹام اور جیری کا نیا اے آئی ورژن کلاسک مزاح، جدید ٹیکنالوجی، اور تخلیقی کہانیوں کا حسین امتزاج ہے۔ یہ نہ صرف تفریح بخش ہے بلکہ بچوں کو سیکھنے کا ایک نیا انداز بھی فراہم کرتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK