ایئر انڈیا ایکسپریس کی سورت سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کیلئے چار گھنٹے کی افتتاحی پرواز میں جہاز میں شراب کی ریکارڈ فروخت ہوئی، کچھ مسافروں کا دعویٰ ہے کہ شراب کا اسٹاک ختم ہو گیا تھاتاہم، عہدیداروں نے مسافروں کے دعوے کی تردید کی۔
EPAPER
Updated: December 23, 2024, 3:09 PM IST | New Delhi
ایئر انڈیا ایکسپریس کی سورت سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کیلئے چار گھنٹے کی افتتاحی پرواز میں جہاز میں شراب کی ریکارڈ فروخت ہوئی، کچھ مسافروں کا دعویٰ ہے کہ شراب کا اسٹاک ختم ہو گیا تھاتاہم، عہدیداروں نے مسافروں کے دعوے کی تردید کی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کی سورت سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کیلئے چار گھنٹے کی افتتاحی پرواز میں جہاز میں شراب کی ریکارڈ فروخت ہوئی، کچھ مسافروں کا دعویٰ ہے کہ شراب کا اسٹاک ختم ہو گیا تھا۔ جمعہ کو بوئنگ۷۳۷-۸؍ طیارے کے ساتھ چلنے والی پرواز میں ۱۷۵؍ مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ طیارے میں مسافروں کی گنجائش۱۷۶؍ ہے۔ اتوار کو بجٹ ایئر لائن کے عہدیداروں نے کہا کہ سورت سے بنکاک جانے والی فلائٹ میں الکحل کی تیزی سے فروخت ہوئی اور اسٹاک ختم نہیں ہوا، جیسا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے۔ کچھ مسافروں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایئر لائن میں شراب ختم ہو گئی ہے۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ جہاز میں شراب کے ساتھ کھانے پینے کا کافی ذخیرہ تھا۔ ٹاٹا گروپ کی ملکیت ایئر انڈیا ایکسپریس کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ملک بھر میں شدید سردی، بارش کا بھی الرٹ
حکام کے مطابق عام طور پر ایک مسافر کو پرواز کے دوران ۱۰۰؍ ملی لیٹر سے زیادہ شراب نہیں پیش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایئر لائن جہاز پر پانچ قسم کی شراب پیش کرتی ہے۔ شیواس ریگل کے ۵۰؍ ملی لیٹر کی قیمت۶۰۰؍ روپے ہے جبکہ ۵۰؍ملی لیٹر ریڈ لیبل، بکارڈی وائٹ رم اور بیفیٹر جن کی قیمت ۴۰۰؍روپے ہے۔ جب کھانے کی بات آتی ہے تو مسافر یا تو پری بک کر سکتے ہیں یا پرواز کے دوران کھانا خرید سکتے ہیں۔