• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گزشتہ۲۰؍ دنوں میں گجرات کے صارفین کو ۷۹؍ملین اسپام کال موصول ہوئے: ائیر ٹیل

Updated: October 18, 2024, 7:42 PM IST | Gandhi Nagar

نظام مواصلات میں ترقی کے ساتھ ہی مضر اور نقصان دہ کال اور ایس ایم ایس میں بھی اضافہ ہوا ہے ، اس کا حل تلاش کرتے ہوئے ائیر ٹیل نے اعلان کیا کہ اس نے صارفین کیلئے مفت میں اسپام کال کی نشاندہی کرنے والا اے آئی پر مبنی نظام دریافت کیا ہے، جو مشتبہ کال سے بر وقت آگاہ کرتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بھارتی ائیر ٹیل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ ۲۰؍ دنوں میں ۷۹؍ملین اسپام کال اور ۴؍ ملین اسپام ایس ایم ایس کی نشاندہی کر کے صارفین کو آگاہ کیا۔کمپنی کے مطابق اس نے مصنوعی ذہانت سے چلے والا نظام نصب کیا ہے جو اس قسم کے اسپام کال اور ایس ایم ایس کی نشاندہی کرکے ان کی مشتبہ زمرے میں درجہ بندی کرتا ہے۔جوں جوں مواصلاتی نظام میں ترقی ہو رہی ہے اس قسم کے نقصاندہ اسپام کال کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھئے: ہانگ کانگ: بے گھر افراد کو ہراساں کرنے والے چھ پولیس اہلکاروں کو جیل کی سزا

سومیندر ساہو جو ائیرٹیل کے گجرات کے سی ای او ہیں نے بتایا کہ ائیر ٹیل نے اے آئی کی مدد سے ایسا حل تلاش لیا ہے جو بروقت اسپام کال اور ایس ایم ایس کی نشاندہی کرکے صارف کو آگاہ کرتا ہے۔ ساہو نے بتایا کہ گجرات میں ائیر ٹیل کے ۹ء۱۱؍ملین صارف ہیں، جنہیں اب بنا کسی ایپ ڈاؤن لوڈ کئے، بناکسی درخواست دئے مفت میں اسپام کا حل فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ائیر ٹیل کے اپنے سائنسدانوں کے ذریعے بنایاگیا یہ مشتبہ اسپام کال اور ایس ایم ایس کو پہچان کر ان کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے الگورتھم میں مختلف پیمانے وضع کئے گئے ہیں جیسےکہ کال کرنے والے یا بھیجنے والے کے استعمال کا طریقہ کار، کال یا ایس ایم ایس کا دورانیہ ، حقیقی وقت کی بنیاد وغیرہ۔ جو مشتبہ کا ل اور ایس ایم ایس کو نشان زد کرتا ہےیہ نظام  صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے نقصان دہ لنکس سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ اس کیلئے، ایئرٹیل نے بلیک لسٹ کئے گئے  یو آر ایل کا ایک مرکزی ڈیٹا بیس بنایا ہے اور ہر ایس ایم ایس کو ایک جدید ترین اے آئی الگورتھم کے ذریعے مقررہ وقت میں اسکین کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو غلطی سے مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK