• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہانگ کانگ: بے گھر افراد کو ہراساں کرنے والے چھ پولیس اہلکاروں کو جیل کی سزا

Updated: October 17, 2024, 10:02 PM IST | Beijing

چین میں عدالت کی ایک جج نے ایک انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے چھ پولیس اہلکاروں کو جیل کی سزا سنائی جن پر الزام تھا کہ انہوں نے بے گھر افراد کو ناحق ہراساں کیا ہے۔اپنے فیصلے میں جج نے کہا کہ پولیس کے رویہ سے عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد متزلزل ہوا ہے۔

File Photo: Image X
فائل فوٹو: تصویر ایکس

چین کے تجارتی مرکز ہانگ کانگ میں ایک جج کیتھی چیونگ نے چھ پولیس اہلکاروں کو دو بے گھر افراد کو ہراساں کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی، اپنے آپ میں اس انوکھے فیصلے میں جج نے متعدد معاملات میں پولیس اہلکاروں کو ۲۵؍ سے ۴۱؍ ماہ کی جیل کی سزا سنائی۔معاملہ ۲۰۲۰ء کے واقع سے جڑا ہے جب پولیس اہلکاروں نے دو بے گھر ویتنامی شہریوں نیوین وینسن اور لی وین ماؤئی کے خیموں پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے چھاپہ مارا کہ ان کے پاس چاقو اور ساتھ ہی غیر قانونی منشیات ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: لکھنؤ: گرین وے پبلک اسکول میں ۱۲؍سالہ مسلم طالب علم کو بری طرح زدو کوب کیا گیا

گزشتہ ماہ دئے گئے اپنے فیصلے میں چیونگ نے مشاہدہ کیا کہ اہلکاروں نے قصداً خیمہ کے قریب لگا کیمرہ ڈھک دیا ، واقع کی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ گرفتاری کے دوران ان بے گھر افراد کے ہاتھ خالی تھے، جو پولیس کے اس بیان سے متضاد ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ان افراد نے غیر قانونی منشیات پکڑی تھی۔جج کے مطابق انہوں نے محسوس کیا کہ پولیس نےلی کے خلاف پورا معاملہ تراشا تھا۔جج نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، عدالتی نظام پر عوام کے بھروسے کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھئے: مدارس نہیں بلکہ انہیں فنڈنگ بند کرنے کیلئے کہا تھا: پریانک کانونگو

 گرفتاری کے بعد لی کو نفسیاتی مرکز میں رکھا گیا ، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس امیر شہر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بے گھر افراد کی تعداد ۵۹۵؍ سے بڑھ کر ۱۴۷۰؍ ہو گئی ہے۔ ۲۰۲۱ء کے سروے کے مطابق بے گھر افراد کوپکڑے جانے اور اپنےسامان کے ضبط ہونے  کا خطرہ لگا رہتا ہے۔لیکن افسران شاذ و نادر ہی اس کیلئے جوابدہ ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK