ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی ائیر ٹیل نے اپنے دو بجٹ پلان کو منسوخ کرکےصرف کال پلان تیار کئے ہیں، جن میںڈیٹا شامل نہیں ہوگا، حکومت سے منظوری ملنےکے بعد وہ اسے جاری کر دیں گے، لیکن ان پلان کے تعلق سے کمپنی کو آن لائن صارفین کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹیلی کام کمپنی ائیر ٹیل نے بناڈیٹا والے دو منصوبےمتعارف کرائے ہیں، اور حکومت کی منظور ی کے بعد اسے صارفین کیلئے جاری کئے جائیں گے۔ان پلان کے تحت صارفین کو بنا ڈیٹا کے صرف کال کی سہولت فراہم کی جائے گی، لیکن ان پلان کے تعلق سے کمپنی کو آن لائن تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔کمپنی پر الزام لگ رہا ہے کہ اس نے صارفین کی ضروریات پر منافع کو ترجیح دی ہے۔اس سے قبل ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا( ٹرائی) نے ٹیلی کام کمپنی کو بنا ڈیٹا والے پلان بھی جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے جواب میں ائیر ٹیل نے اپنے دوبجٹ کے موافق منصوبے ہٹا کر ان کی جکہ دو ایسے پلان تیار کئے ہیں، جن میں ڈیٹا کے فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔
ٹرائی کی ہدایت کے بعد ائیر ٹیل نے ۵۰۹؍ اور ۱۹۹۹؍ روپئے کے پری پیڈ منصوبوں کو ختم کردیا، یہ دونوں ہی پلان صارفین کے درمیان مقبول تھے۔ ختم کئے گئے ۵۰۹؍ کے پلان میں ۸۴؍ دن کی میعاد، لا تعداد کالنگ، ۶؍ جی بی ڈیٹا،اور ۹۰۰؍ ایس ایم ایس شامل تھے۔ جبکہ ۱۹۹۹؍ کے پلان کی میعاد ۳۶۵؍ دن، لا محدود کالنگ، ۳۶۰۰؍ ایس ایم ایس اور ۲۴؍ جی بی ڈیٹاشامل تھا۔جبکہ انہیں تبدیل کرکے جو پلان تیار کئے گئے ہیں ان کے مطابق ۴۵۸؍ روپئے میں میعاد ۸۴؍ دن، لا تعداد کالنگ، اور ۱۰۰۰؍ ایس ایم ایس، صفر ڈیٹا۔ دوسرا پلان ۱۹۵۸؍روپئے ، میعاد ۳۶۵؍ دن، لا تعداد کالنگ، ۳۶۰۰؍ ایس ایم ایس، صفر ڈیٹا۔
یہ بھی پڑھئے: یو اے ای: اتحاد ریل کا تیز رفتار ٹرین کا اعلان، دبئی سے ابوظہبی کا سفر۳۰؍منٹ میں
اسی طرز پر جیو اور ووڈا فون نے بھی بناڈیٹا کے پلان متعارف کرائے۔ان پلان کی تفصیل جاری ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے ان پلان پر زبر دست تنقید کی۔ اور اسے ٹرائی کی صارف کے حق میں دی جانے والی ہدایت کا اپنے مفاد میں استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔کئی صارفین نےاسےٹرائی کے ذریعے قیمت میں اضافے کا موقع فراہم کرنےکوشش قرار دیا۔ کچھ نے اسے وہی پلان لیکن بنا ڈیٹا کے قرار دیا۔ساتھ ہی کئی صارفین نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ ٹیلی کام کمپنی نے جو دیا وہ نہیں ہے جو ان سے مانگا گیا تھا۔اسی کے ساتھ متعدد صارفین نے اسے ائیر ٹیل،جیو اور ووڈافون کا گٹھ جوڑ قراردیا جس نے ٹیلی کام صنعت کو تباہ کر دیا۔اس کے علاوہ کئی صارفین نے ان پلان کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔