• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو اے ای: اتحاد ریل کا تیز رفتار ٹرین کا اعلان، دبئی سے ابوظہبی کا سفر۳۰؍منٹ میں

Updated: January 24, 2025, 8:18 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں اتحاد ریل کی جانب سے تیز رفتارپہلی الیکٹرک مسافر ٹرین کی نقاب کشائی کی گئی ہے جو۳۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے۳۰؍ منٹ میں ابوظہبی اور دبئی کو جوڑے گی۔ یہ ٹرین۶؍ اسٹیشنوں سے گزرے گی۔

Dubai Crown Prince Hamdan bin Mohammed with Etihad Rail workers. Photo: INN.
دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد اتحاد ریل کے کارکنان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں اتحاد ریل کی جانب سے تیز رفتارپہلی الیکٹرک مسافر ٹرین کی نقاب کشائی کی گئی ہے جو۳۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے۳۰؍ منٹ میں ابوظہبی اور دبئی کو جوڑے گی۔ ریم آئی لینڈ، سعدیات، یاس آئی لینڈ اور ابوظہبی کے زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور الجدف کے علاقے کے قریب یہ ٹرین۳۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے۶؍ اسٹیشنوں سے گزرے گی۔ اس جدید ترین ٹرانسپورٹ آپشن کے علاوہ، اتحاد ریل ایک باقاعدہ مسافر ٹرین بھی چلائے گی، اتحاد ریل کے چیف پروجیکٹ آفیسر محمد الشہی کے مطابق ابھی تک اس ٹرین منصوبے کی تیاری کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ تیز رفتار ٹرین اور اس سے متعلقہ انفراسٹرکچر کو ٹینڈرز مکمل کرنے کے بعد بنایا جائے گا، اس منصوبے سے اگلے۵۰؍ برسوں میں متحدہ عرب امارات کی مجموعی گھریلو پیداوار میں ۱۴۵؍ ارب درہم کا اضافہ متوقع ہے۔ 

اس کے مقابلے میں ایک باقاعدہ مسافر ٹرین آخر کار پورے متحدہ عرب امارات میں میزیرا سے ہوتی ہوئی صحرائے لیوا اور اس کے مشہور نخلستان کے ساتھ عمان کی سرحد کی جانب سفر کرے گی۔ اس تیز رفتار ٹرین کے شارجہ اور فجیرہ میں بھی اسٹیشن ہوں گے اور خلیج تعاون کونسل ریلوے کے فعال ہونے کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر خلیجی ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ ریگولر اسپیڈ مسافر ٹرین تمام امارات کو جوڑے گی۔ یہ۲۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے۴۰۰؍ مسافروں کے ساتھ سفر کرے گا، اس کی ریل کارگو ٹرین جیسی ہےجس کے ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں ۴؍ اسٹیشن ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ : محمودابودلفہ اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں،ان کیلئے قبریں بنانے کے خواہشمند

ترجمان اتحاد ریل کے مطابق اگرچہ یہ ٹرین پوری طرح سے جدید سہولیات سے لیس اور تیار ہے، تاہم، ابھی تک یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ کب فعال ہوجائے گی۔ ’ایکس ‘پر اپنی ایک پوسٹ میں دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد نے بتایا کہ انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اوروزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ ابوظہبی کو دبئی سے جوڑنے والے ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کے تاریخی آغاز کا مشاہدہ کیا۔ وزیر دفاع حمدان بن محمد کے مطابق۳۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اس ٹرین سے سفر کا وقت صرف۳۰؍ منٹ تک کم کررہا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے پائیداراورجدید نقل و حمل کے حل کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جو رابطے اور معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK