• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ہار کے ڈر سےمودی جی کا اعتماد ختم ہو گیا ہے، اسی لئے بار بار اُن کی زبان لڑکھڑا رہی ہے‘‘

Updated: May 27, 2024, 8:45 AM IST | Agency | Lucknow

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جو اپنے طنزیہ انداز اور بیانات کےلئے بھی جانے جاتے ہیں، نے وزیر اعظم مودی پر طنز کیا کہ’’ ہارکے ڈر کی وجہ سے مودی جی کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

Akhilesh Yadav. Photo: INN
اکھلیش یادو ۔ تصویر : آئی این این

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جو اپنے طنزیہ انداز اور بیانات کےلئے بھی جانے جاتے ہیں، نے وزیر اعظم مودی پر طنز کیا کہ’’ ہارکے ڈر کی وجہ سے مودی جی کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سےوہ اپنے تقریروں میں بار بار نہ صرف لڑکھڑا رہے ہیں بلکہ الفاظ بھی بھول رہے ہیں اور موضوع تک بھول جارہے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ اگردفعہ ۳۷۰؍، مسلم کوٹہ اور یوسی سی پر بات غلط ہے تو بھی ہم کرتے رہیں گے‘‘

اکھیلش نے بھی اعلان کیا کہ ۴؍ جون کو حکومت بنانے کے بعد انڈیا اتحاد سب سے پہلے اگنی ویر اسکیم کو ختم کرے گا کیوں کہ اس کی وجہ سے فوج میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے۔ اس دھوکے کو ختم کرنے کے لئے ہی ہم اس اسکیم کو کچرے کے ڈبے میں ڈال دیں گے۔ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے مودی پر مزید طنز کیا کہ جب اپنے آپ پر اعتماد ختم ہو جائے تو اسی طرح سے زبان لڑکھڑا جاتی ہے، الفاظ زبان پر نہیں آتے اور کچھ نہیں سوجھتا کہ کیا کہنا ہے اور کیسے کہنا ہے۔ مودی جی کی تقریروں میں یہ تمام نشانیاں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر اب تک انہوں نے غور نہیں کیا ہے اب بھی ان کے پاس تقریباً ایک ہفتہ کا موقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK