• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

الجزائر کی خاتون باکسرایمان خلیف کو میڈیکل رپورٹ میں مرد کے طور پر شناخت کیا گیا

Updated: November 05, 2024, 4:31 PM IST | Algiers

اس طبی رپورٹ کا مسودہ جون ۲۰۲۳ء میں پیرس، فرانس کے کریملن-بیکتر اسپتال اور الجیر، الجزائر کے محمد لامین ڈیباگھائن اسپتال کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں انکشاف ہوا ہے کہ اولپمکس گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف پیدائشی طور پر مرد ہے۔

Algerian female boxer Iman Khalif. Photo: INN
الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف۔ تصویر: آئی این این

پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں جیت کے بعد صنفی تنازع میں ملوث رہنے والی گولڈ میڈلسٹ اور الجزائر کی خاتون باکسر ایمان، اپنی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد ایک بار پھر تنازع میں گھر گئی ہیں۔ فرانسیسی صحافی ڈجفر ایت اوڈیا نے ذریعے حاصل کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، خلیف ۵-الفا ریڈکٹیز کی کمی کا شکار ہیں۔ یہ جنسی نشوونما کا ایک عارضہ ہے جو جنینیاتی مردوں میں پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس رپورٹ کا مسودہ جون ۲۰۲۳ء میں پیرس کے کریملن-بیکتر اسپتال اور الجیر، الجزائر کے محمد لامین ڈیباگھائن اسپتال کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے ساتھ منسلک ایک ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ بھی تھی جو جنسی نشوونما میں خرابی کی موجودگی کی تصدیق کرنے کیلئے کئے گئے خلیف کے مکمل جسمانی معائنہ کی نقل تھی۔ اس رپورٹ میں پایا گیا کہ خلیف کو بچہ دانی نہیں تھی۔ اوڈیا کے مطابق، ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد، خلیف کا کروموزومل ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا، جس سے مزید تصدیق ہوئی کہ خلیف میں XY کیریوٹائپ ہے جو مردوں میں ہوتا ہے۔ ان کا ایک ہارمون ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس میں پتہ چلا کہ خلیف میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح مردوں کے برابر تھی۔اوڈیا نے دعویٰ کیا کہ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اندازہ لگایا تھا کہ خلیف کے والدین خون کے رشتہ دار ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید تجویز کیا گیا تھا کہ باکسر کو نفسیاتی مدد کے ساتھ "جراحی اصلاح اور ہارمون تھیراپی" کے لئے بھیجا جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کو مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں جیت کا یقین

۵-الفا ریڈکٹیس کی کمی کیا ہے؟
واضح رہے کہ ۵-الفا ریڈکٹیز کی کمی، جینیاتی طور پر مرد پیدا ہونے والے افراد کی پیدائش سے پہلے اور بلوغت کے دوران جنسی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔ ۵-الفا ریڈکٹیس کی کمی کے باعث نوزائیدہ کو پیدائش کے وقت بیرونی عضو کی بنیاد پر مادہ سمجھا جاتا ہے، حالانکہ وہ ایسی حالت میں ہوتا ہے کہ واضح طور پر مرد یا واضح طور پر عورت کے طور پر جنسی شناخت کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ خلیف کی طرح ۵-الفا ریڈکٹیز کی کمی کے ساتھ پیدا ہونے کے نتائج میں چند کو غیر منصفانہ خیال کیا جاتا ہے۔ اس انکشاف کے بعد خلیف کی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر سوال کھڑے ہوگئے۔ خلیف کو پیدائش کے وقت خاتون کی شناخت دی گئی جو ان کے پاسپورٹ پر بھی درج ہے۔ اسی اختلاف کی بنا پر ان کی اہلیت انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کے درمیان تنازع کی وجہ بن گئی ہے۔ طبی رپورٹ میں پائی گئی ان کے سسٹم میں ٹیسٹیرون کی اعلیٰ سطح کے باعث انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کے ذریعے نااہل قرار دیئے جانے سے قبل خلیف ورلڈ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء کے فائنل میں پہنچ چکی تھی۔ نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خلیف نے اسے اپنے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK