• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: طلبہ کا سرسید ڈے کیلئے مختص فنڈ کو فلسطین کو دینے پر زور

Updated: October 10, 2024, 10:04 PM IST | Aligarh

۱۷؍ اکتوبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’سرسید ڈے‘‘ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تاہم، اس سے قبل طلبہ نے وائس چانسلر کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ اس دن کیلئے مختص فنڈ کو فلسطین کو عطیہ کردیں تاکہ مظلوم شہریوں کی مدد ہوسکے۔

Aligarh Muslim University. Photo: INN
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی۔ تصویر: آئی این این

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے ’’سرسید ڈے‘‘ کے فنڈز کو فلسطین اور لبنان میں انسانی امداد کیلئے بھیجنے پر زور دیا۔ سرسید ہال کے طلبہ اورآر ایم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہال نے وائس چانسلر پر زور دیا کہ وہ ۱۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ’’سرسید ڈے‘‘ کی تقریب کیلئے مختص فنڈز کو عطیہ کریں تاکہ فلسطین اور لبنان کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جا سکے۔ مکتوب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں اے ایم یو کے ایک طالب علم نے کہا کہ ’’اے ایم یو کے طلبہ فلسطین کی حمایت، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور فلسطین میں شہریوں کی روزی روٹی کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے فنڈز کو وہاں پہنچانا چاہتے ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے امداد اور عطیات کا یہ عمل سرسید خان کی خدمت اور ہمدردی کی میراث کو آگے بڑھائے گا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بولیویا، عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں شامل

واضح رہے کہ اے ایم یو ہر سال ۱۷؍اکتوبر کو اپنے بانی سر سید احمد خان، جو ایک ہندوستانی مسلم مصلح، فلسفی، اور ماہر تعلیم تھے، کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرسید ڈے مناتی ہے۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اعلان کیا تھا کہ سرسید ڈے میں تمام روایتی تقریبات شامل ہوں گی اور سبھی بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK