• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہونے کا الزام

Updated: May 12, 2024, 1:44 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

اسٹیٹ گورنمنٹ اور بی ایم سی کے۷۰؍فیصد عملے کے الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونے سے نالوںکی صفائی کا کام نامکمل، عوام کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

Sanitation workers can be seen cleaning a drain in Bandra. Photo: Inquilab, Satij Shinde
باندرہ میں صفائی ملازمین ایک نالے کی صفائی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر،انقلاب:ستیج شندے

ریاستی حکومت اور بی ایم سی کے۷۰؍فیصد عملے کے پارلیمانی الیکشن کے کاموںپر مامور ہونے سے مانسون سے قبل نالوں اور سیویج کی صفائی کا کام نامکمل ہونے کی شکایت سماجی اداروں کی جانب سے کی گئی ہے ۔ جبکہ بی ایم سی ۸۰؍ فیصد کام مکمل ہونےکا دعویٰ کررہی ہے۔ سماجی اداروں کے مطابق صفائی کا کافی کام  اب بھی باقی ہے اگر مانسون سے قبل صفائی کا کام مکمل نہیں کیا گیا تو شہریوںکو بارش میں پریشانی اُٹھانی پڑسکتی ہے۔
 اندھیری مرول کی واچ ڈاگ فائونڈیشن نامی تنظیم نے اس تعلق سے مرول اوراطراف کے نالوں میں جمع کوڑا کرکٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے یہ مسئلہ اُٹھایاہےکہ شہر ومضافات کے مختلف علاقوںمیں صفائی کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ صفائی کاکام سست رفتاری سے جاری ہے جس کی وجہ سے ابھی نالوں کی صفائی کا کام پورانہیں ہو سکا ہے ۔ اگراسی رفتار سے صفائی کا کام جاری رہاتو مقررہ وقت پر اس کامکمل ہونا ممکن نہیں دکھائی دے  رہاہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’ووٹ ضرور دیجئے اور اپنے ووٹوں کا سوچ سمجھ کر صحیح استعمال کیجئے ‘

مذکورہ تنظیم کےمطابق اگر بارش شروع ہونے  سے قبل صفائی کا کام پورا نہیں ہوسکاتو اس سے عوام کو بڑی پریشانی ہوگی۔ یوں بھی  صفائی کاکام تاخیر سےشروع ہواہے کیونکہ پارلیمانی الیکشن کی وجہ سے اسٹیٹ گورنمنٹ اور بی ایم سی کے بیشتر ملازمین الیکشن کے کام پر مامور ہیں۔ ایسے میں عملے کی کمی سے صفائی کا کام متاثرہورہاہے۔  
 واضح رہےکہ گزشتہ سال نالوں کی صفائی کا کام مارچ کے پہلےہفتہ میں شروع ہوگیاتھا لیکن امسال نالوں کی صفائی کاکام ۱۸؍مارچ سے شروع ہواہے۔ایک تو نالوںکی صفائی کا کام تاخیر سے شروع کیاگیاہے دوسرے عملے کی کمی سے صفائی کا کام سست رفتاری سےجاری ہے۔ ایسی بھی شکایتیں موصول ہورہی ہیں کہ متعدد مقامات پر صفائی کاکام بند پڑاہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو مانسون سے قبل   نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہونے سے متعدد علاقوںمیں سیلابی کیفیت ہوسکتی ہے۔ لہٰذا میونسپل حکام کو معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے صفائی کاکام جنگی پیمانے پر کرانےکی ضرورت ہے۔ عملے کی کمی کےباوجود شہری انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ نالوں کی صفائی کا کام مانسون سے قبل مکمل کرے۔ اگرکام بارش شروع ہونے سےقبل پورا نہیں کیاگیاتو اس کا خمیازہ عوام کواُٹھاناپڑے گا۔ 
 خیال رہےکہ پارلیمانی الیکشن کی وجہ سے اسٹیٹ گورنمنٹ اور بی ایم سی کے تقریباً ۷۰؍  فیصد ملازمین الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ بی ایم سی میں مجموعی طورپر ایک لاکھ ۲؍ہزار افسران اور ملازمین کام کرتےہیں۔ پارلیمانی الیکشن کی وجہ سے روڈ،بریج، سیویج اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے آفیسر اور ملازمین کےالیکشن ڈیوٹی پرہونے کی وجہ سے نالوںکی صفائی کا کام متاثر ہو رہاہے۔ بی ایم سی کےاعلیٰ افسران کےمطابق نالوں کی صفائی کا کام ۲۰؍مئی کے بعد تیزی سے کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کام  تقریباً ۸۰؍ فیصد تک ہو چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK