• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ہند نژاد تاجر رشی شاہ کو ایک بلین ڈالر کی دھوکہ دہی کے جرم میں ساڑھے ۷؍ سال کی قید

Updated: July 02, 2024, 3:59 PM IST | Inquilab News Network | Chicago

گولڈ مین ساخس اور الفابیٹ جیسی کمپنیوں، جنہوں نے ہند نژاد امریکی تاجر رشی شاہ کی کمپنی آؤٹ کام ہیلتھ میں سرمایہ کاری کی تھی، نے رشی پر ۲۰۱۷ء میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ان کمپنیوں کا الزام تھا کہ رشی شاہ نے انہیں منافع میں حصہ دار نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ نقصان میں جانے والے حصص دکھاتے رہے۔

Rishi Shah. Photo: INN
رشی شاہ۔ تصویر: آئی این این

ہندنژاد امریکی تاجر رشی شاہ کو ۸؍ ہزار ۳۰۰؍ کروڑ روپے (ایک بلین ڈالر) کی دھوکہ دہی کے جرم میں ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان کی اشتہارات کی ایجنسی ہے۔ شکاگو، امریکہ میں موجود رشی شاہ کی کمپنی ’’آؤٹ کام ہیلتھ‘‘ نے اپنی دھوکہ دہی کی اسکیم کے تحت گولڈمین ساخس گروپ انکارپوریٹڈ، گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ انک اور ایلی نوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر کی وینچر کپیٹل فرم جیسی اعلیٰ پروفائل کمپنیوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔ یہ کمپنیاں آؤٹ کام ہیلتھ میں سرمایہ کاری کرتی تھیں۔
کمپنی شریک بانی رشی شاہ پر دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ۱۲؍ سے زیادہ الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انہیں اپریل ۲۰۲۳ء میں اپنی کمپنی کے شریک بانی شردھا اگروال اور بریڈ پرڈی کے ساتھ مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ جج نے اگروال کو تین سال اور پرڈی کو دو سال تین ماہ کی قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھئے: ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا حکومت سے پارلیمنٹ میں صحافیوں کی مکمل رسائی کا مطالبہ

یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شاہ، اگروال، پرڈی اور سابق چیف گروتھ آفیسر اَشک دیسائی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا، جنہوں نے مقدمے کی سماعت سے قبل اعتراف جرم کیا۔


رشی شاہ ایک ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے ۲۰۰۶ء میں آؤٹ کام ہیلتھ کی بنیاد رکھی تھی۔ کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر انہوں نے ہیلتھ ٹیکنالوجی، ایجوکیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا میں انہوں نے براہ راست سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے امریکی تعلیمی اداروں ہی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کی کمپنی ڈاکٹروں کے دفاتر میں ٹی وی نصب کرتی ہے تاکہ ان پر صحت کے متعلق اشتہارات چلائے جائیں۔ ان کی قیادت میں کمپنی نے تیزی سے ترقی کی اور یہ ٹیک اور ہیلتھ کیئر انویسٹمنٹ کمیونٹیز میں ایک اہم کمپنی بن گئی۔ 
۳۸؍ سالہ رشی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کم و بیش ۴؍ بلین ڈالر ہے۔ ان کی کمپنی کی حقیقت اس وقت کھلی ہے جب ۲۰۱۷ء میں وال اسٹریٹ جرنل نے آؤٹ کام ہیلتھ میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو بے نقاب کیا۔ اس پر ان کے سرمایہ کاروں نے کمپنی پر دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا۔ کمپنیوں نے کہا کہ رشی شاہ اور دیگر شریک بانیان نے خوب منافع کمایا جبکہ دیگر سرمایہ کاروں کیلئے ایسے حصص چھوڑے گئے جو غیر منافع بخش تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK