• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: کملا ہیرس کا ’اسرائیل کے تحفظ‘ کا عہد، ’غزہ جنگ بندی معاہدہ‘ کا وعدہ

Updated: August 23, 2024, 10:18 PM IST | Mumbai

ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے باضابطہ طور پر نامزدگی قبول کرتے ہوئے کملا ہیرس نے اپنے پیش رو تمام امریکی صدور کی طرح اسرائیل کے حق دفاع کی پر زور وکالت کی ، ساتھ ہی غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

US presidential candidate Kamala Harris. Photo: INN
امریکی صدرارتی امیدوار کملا ہیرس۔ تصویر: آئی این این

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی عہدے کیلئے اپنی نامزدگی کو قبول کر لیا ہےاس موقع پر انہوں نے غزہ جنگ ختم کرنے کی پر زور وکالت کی ۔ اپنی تقریر میں کملا ہیرس نے بیرونی اور خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی بات کہی لیکن وہ اسے کس طرح عمل میں لائیں گی اس پر کچھ نہیں کہا۔ فلسطینی نمائندوں کو اپنے کنوینشن میں بولنے کی اجازت نہ دینے کے سبب کئی دنوں کے احتجاج کے بعد کملا ہیرس نے اسرائیل کو محفوظ بنانے ، یرغمالو ں کو رہا کرنے اور غزہ جنگ کو ختم کرنے کااعادہ کیا۔ اپنے حامیوں کے درمیان انہوں نے کہا کہ ’’ اب وقت آگیا ہے کہ جنگ بند کی جائے اور یرغمالوں کو رہا کیا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: ڈاکوؤں کے حملے میں بارہ سکیوریٹی اہلکار ہلاک، سات زخمی

انہوں نے کہا کہ ’’ میں ایک بات واضح کردوں کہ میں اسرائیل کے دفاع کے حق کے ساتھ ہوں ، اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائوں گی کہ اسرائیل اپنا دفاع کر سکے۔‘‘اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’’ گزشتہ دس مہینوں سے غزہ میں کیا ہو رہا ہے،کئی معصوموں کو اپنی جان گنوانی پڑی،بھوک سے بد حواس افراد حفاظت کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں،تباہی اندوہناک ہے، میں اور جو بائیڈن اسرائیل کو محفوظ بنانے ، جنگ کو ختم کرنے اور یرغمالوں کو آزاد کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،غزہ کی تباہی ختم ہو تاکہ فلسطینی بھی آزادی، تحفظ، عزت نفس،اور خود ارادیت حاصل کر سکیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK