• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ : اسکول میں فائرنگ، ۴؍ افراد کی موت، ۹؍ زخمی، ۱۴؍سالہ طالبعلم گرفتار

Updated: September 06, 2024, 1:16 PM IST | Agency | New York

صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیریس نے معاملے پر رنج کا اظہار کیا اور ’گن کلچر‘ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا۔

A condolence ceremony was held in the said school on the second day of the shooting. Photo: INN
مذکورہ اسکول میں فائرنگ کے دوسرے دن تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ تصویر : آئی این این

امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی اسکول کے کیمپس میں فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ جن میں  دو ٹیچر، دو طلبہ شامل ہیں۔ مقامی افسران نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدھ کو جارجیا کے ونڈر کے اپالاچی ہائی اسکول میں پیش آیا ہے۔ یہ اسکول اٹلانٹا کے مشرق میں تقریباً ۸۰؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 
 اس معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیریس نے رنج و غم کا اظہار کیا اور گن کلچر کے خاتمےپر زور دیا۔ بائیڈن نے کہا کہ یہ قابل افسوس بات ہے کہ گن کلچر کے بڑھنے سے اب طلبہ کو لکھنے پڑھنے سے زیادہ بچنے بچانے کی تدابیر سیکھائی جارہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں  کہ طلبہ اور عام شہریوں  کو یہ سب نہ جھیلنا پڑے، اس لئے ہم گن وائلنس کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس

بیرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا گیا جو اسکول کا ہی طالب علم بتایا جارہا ہے۔ دفتر نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کی صبح فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور قومی سیکوریٹی ایجنسیوں کو صبح۳۰:۱۰؍ بجے اسکول روانہ کیا گیا۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن (جی بی آئی) نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ بیرو کاؤنٹی کے شیرف جڈ اسمتھ نے کہا کہ جی بی آئی افسران تفتیش کررہے ہیں۔ این بی سی نیوز نے قانون نافذ کرنے والے سینئرافسران کے حوالے سے بتایاکہ مہلک تشدد میں مشتبہ شوٹر ایک نوعمر ہے۔ افسران نے بتایا کہ پولیس نوجوان کے نام کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے اور آیا مشتبہ شخص کا اسکول سے کوئی سابقہ ​​تعلق تھا۔ اپالاچی ہائی اسکول کو فائرنگ کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد آٹھ افراد کو جارجیا کے تین اسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں تین گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کے علاوہ پانچ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں پینک اٹیک کی علامات ہیں۔ ایک دیگر رپورٹ کے مطابق جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت۱۴؍ سالہ کولٹ گرے کے طور پر ہوئی ہے جو اسکول کا طالب علم ہےاور اس پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا۔ کرس ہوسی نے فائرنگ کے محرکات بتانے سے انکار کر دیا، انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ فائرنگ میں کس قسم کی بندوق استعمال کی گئی تھی۔ دھیان رہے کہ رواں سال امریکہ میں اب تک فائرنگ کے ۲۸؍معاملات رونما ہو چکے ہیں جن میں ۱۲۷؍ افراداپنی جانیں گنواچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK