• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس

Updated: September 06, 2024, 1:11 PM IST | Agency | Gaza

جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا الزام ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو معاہدے کو ناکام بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا الزام ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو معاہدے کو ناکام بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔ ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی گروپ نے مذاکرات میں سب کچھ مسترد کر دیا ہے۔ یہ الزام تراشی ایسے وقت میں  سامنے آئی ہے جب نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدہ تک پہنچنے کیلئے دباؤ کا سامنا ہے جس کے تحت بقیہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اتوار کو اسرائیلی حکام کی جانب سے۶؍ یرغمالوں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا، ان کی لاشیں غزہ کے ایک سرنگ سے بر آمد ہوئی تھیں۔ یاہو نے بدھ کو کہا کہ ہم مذاکرات شروع کرنے کیلئے کچھ گراؤنڈز تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حماس ایسا کرنے سے انکارکررہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ 
 اسرائیلی وزیر اعظم کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کو مصر اور غزہ کی سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی کوریڈور پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تاکہ حماس تک ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ جبکہ حماس علاقے سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کر رہا ہے اور انہوں نے جمعرات کو کہا کہ سرحدی علاقے پر نیتن یاہو کے اصرار کا مقصد معاہدے تک پہنچنے کو ناکام بنانا ہے۔ فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ ایک نیا معاہدہ غیر ضروری ہے کیونکہ انہوں نے مہینوں پہلے ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے بیان کردہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ گروپ نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ہمیں نئی ​​تجاویز کی ضرورت نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:روس: ولادمیر پوتین نے امریکی صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا

اسرائیلی یرغمالوں کے اہل خانہ نیتن یاہو کےخلاف برس پڑے
 غزہ پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’’یاہو قیدیوں کی رہائی کی بات کا بار بار جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ وہ قیدیوں کی رہائی میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں اور کیونکہ وہ جنگ بندی معاہدے کے بجائے قیدیوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں۔‘‘ جمعرات کو ان قیدیوں کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم نے یاہو سے کہا کہ وہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا بیج لگانا بند کر دیں، کیونکہ وہ انکے پیاروں کی رہائی اوران کی واپسی کے معاہدہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK