• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور میں تشدداور کشیدگی کے درمیان سیکوریٹی اہلکاروں کے ہتھیار لوٹنے کی کوشش

Updated: September 09, 2024, 12:58 PM IST | Agency | Imphal

پولیس نے ایک با ر پھر قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی،کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے اور سخت کارروائی کا انتباہ۔

Closed Shops in Jerry Baum District Photo: PTI
جیری بام ضلع میں بند دکانیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

منی پور میں ہتھیار لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ گزشتہ دنوں جیری بام ضلع میں تشدد کے نتیجےمیں ۵؍ افراد کی موت ہو گئی۔ اسی دوران سوتے ہوئے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے کہا کہ کچھ شرپسندوں نے امپھال مشرقی ضلع میں منی پور رائفلز کی دو بٹالین کے اسلحہ خانے سے ہتھیار لوٹنے کی کوشش کی لیکن سیکوریٹی فورسیز نے آنسو گیس کے گولے اور خالی راؤنڈ فائر کرکے بھیڑ کو منتشر کردیا۔

یہ بھی پڑھئے:جواہر سرکار کا راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جمعہ کی شام کچھ شرپسندوں نے ساتویں اور دوسری منی پور رائفلز بٹالین سے ہتھیار لوٹنے کی کوشش کی لیکن مشترکہ سیکوریٹی فورسیز نے کامیابی کے ساتھ ہجوم کو منتشر کردیا۔ بعد ازاں جب حفاظتی دستہ کھابیسوئی کے ساتویں بٹالین سے واپس آرہا تھا تو شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ۲؍ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سینئر افسران نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ پولیس ایک بار پھر سب سے اپیل کر رہی ہے کہ کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اوران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 
 دریں اثناء تشدد کے واقعات کے پیش نظر فضائی گشت کیلئے ایک فوجی ہیلی کاپٹر بھی مامور کیا گیا ہے اور شدت پسندوں کے ڈرون کو تباہ کرنے کیلئےاینٹی ڈرون سسٹم کی مدد لی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK