• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیت شاہ کی ہدایت پر فرنویس کا ارادہ تبدیل، استعفیٰ نہیں دیں گے

Updated: June 09, 2024, 10:24 AM IST | Agency | New Delhi

نائب وزیراعلیٰ نے کہا ’’ میں راہ فرار اختیار کرنے والوں میں سے نہیں ہو ں اپنے عہدے پر رہ کر جدوجہد کروں گا۔‘‘

Devendra Farnavis at a party meeting in Mumbai`s Dadar area.  Photo: PTI
دیویندر فرنویس ممبئی کے دادر علاقے میں پارٹی میٹنگ میں۔ تصویر : پی ٹی آئی

لوک الیکشن میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اپنے استعفے کی پیش کش کی تھی۔ ہرچند کہ جمعہ کی رات تک یہی خبر آ رہی تھی کہ انہوں نے امیت شاہ کے سمجھانے کے باوجود اپنا فیصلہ بدلنے سے انکار کر دیا ہے لیکن سنیچر کو خود انہوں نے ممبئی لوٹ کر پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنےوالا شخص نہیں ہوں۔ میں اپنے عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کو مہاراشٹر کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھائوں گا۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کی جیت راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا ثمرہ ہے: ملکارجن کھرگے

انہوں نے کہا ’’ چونکہ میں نے لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت کی تھی اس لئے پارٹی کی شکست کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ میں چاہتا تھاکہ مجھے اقتدار کی ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے تاکہ میں ریاست میں پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کا کام کر سکوں لیکن اعلیٰ کمان نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور اپنے عہدے پر رہ کر کام کرنے کا حکم دیا۔ فرنویس نے کہا ’’ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے مایوسی میں استعفے کی پی کش کی ہے لیکن میں مایوس نہیں ہوں۔ میں راہ فرار اختیار نہیں کر رہا تھا۔ میرے ذہن میں ایک حکمت عملی تھی۔ ‘‘ 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ دیویندر فرنویس جو جمعرات ہی کو دہلی پہنچ گئے تھے انہوں نے وہاں این ڈی اے کی میٹنگوں اور تقریبات میں شرکت ضرور کی لیکن امیت شاہ اور دیگر لوگوں کے ساتھ ان کی ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں ان کے استعفے کے تعلق سے کوئی بات ہوئی ہو۔ البتہ امیت شاہ نے ان سے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہ دیں بلکہ اپنا کام کرتے رہیں۔ اجیت پوار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ کسی میٹنگ میں فرنویس کے استعفے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ حالانکہ میڈیا میں یہ تک خبر پھیل گئی تھی کہ فرنویس کی جگہ گریش مہاجن کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK