• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امراوتی : گائے کو بچانے کے دوران بس پلٹ گئی

Updated: August 26, 2024, 11:15 AM IST | Ali Imran | Amravati

ناگپورقومی شاہراہ پر ہونیوالے حادثے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ۲۵؍ زخمی۔

In the picture, an accident-prone Shivshahi bus is being lifted with the help of a crane. Photo: INN
تصویر میں حادثہ کا شکار ہونیوالی شیوشاہی بس کو کرین کی مدد سے اٹھایا جارہا ہے۔ تصویر : آئی این این

امراوتی ناگپور قومی شاہراہ پر ناندگاؤں پیٹھ کے قریب ایک شیوشاہی بس پلٹ گئی ہے۔ جس میں ایک مسافر ہلاک اور ۲۸؍ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً ۳۰:۹؍ بجے پیش آیا۔ بس ڈرائیور نے بتایا کہ راستہ پار کرنے والی ایک گائے کو بچانے کی کوشش میں وہ بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی مسافروں کو ضلع جنرل اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق شیو شاہی بس ناگپور سے اکولہ جا رہی تھی دوران سفر امراوتی ضلع کے ناندگاؤں پیٹھ کے قریب اچانک ایک گائے سڑک پر آ گئی۔ گائے کو بچانے کی کوشش میں بس ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور بس گائے سے ٹکرا کر سڑک کنارے الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بس میں کل ۳۵؍افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھئے: رونالڈو یوٹیوب چینل سے اربوں کمارہے ہیں!

اس حادثے میں زخمی ۲۸؍لوگوں کو ضلع جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد علاقے کے مکینوں نے زخمیوں کو بس سے نکالنے اور انہیں اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ مسافروں کو ایمرجنسی دروازے سے باہر نکالا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ناندگاؤں پیٹھ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔ اس حادثے سے قومی شاہراہ پر ایک جانب کا ٹریفک کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔ شاہراہوں پر آوارہ جانوروں کا مسئلہ دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ہائی وے پر سڑک کے بیچوں بیچ جانوروں کے بیٹھنے اور اچانک سڑک پر آنے سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔ شہری اس مسئلہ پر عملی اقدام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ضلع میں حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے اور پچھلے چھ سات مہینوں میں حادثات میں جان گنوانے والوں کی تعداد بھی تشویشناک ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ۱۴۶ ؍مہلک حادثات میں ۱۶۶؍افراد ہلاک ہوئے۔ جنوری سے جون تک ان چھ ماہ میں دیہی علاقوں میں کل ۲۸۵ ؍حادثات ہوئے ہیں، جن میں ۱۳۴ ؍افراد شدید زخمی ہوکر اپنے بازو، ٹانگ اور دیگر اعضاء گنوا چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK