• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گستاخی کے مرتکب مہنت کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی

Updated: August 19, 2024, 10:41 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Pydhonie/Mahim/Amboli

پائیدھونی ، ماہم اور امبولی پولیس اسٹیشنوں میں بڑی تعداد میں مقامی مسلمان گھنٹوں ڈٹے رہے۔

A large number of people are seen gathering outside the Amboli Police Station. Photo: INN
امبولی پولیس اسٹیشن کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع نظر آرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 امام ‌الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ؐاور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کرنے والے دریدہ دہن مہنت رام گری مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کی شب اور اتوار کو پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں محمد فرحان عبدالقادر سید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ، ڈاکٹر شاداب امیر حسن انصاری نے ماہم پولیس اسٹیشن میں اور عادل آدم اروڑیہ نے امبولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس دوران بڑی تعداد میں مقامی مسلمان جمع ہوگئے۔ مہنت کے خلاف ۱۰؍ الگ الگ دفعات کے تحت بھارت نیائے سنہیتا کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 
 امبولی پولیس میں منصور عمر درویش، جانو فرید بٹاٹا والا اور عبدالرحمٰن کی جانب سے تحریری شکایت کی گئی۔ اتوار کو ظہر کی نماز کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں مقامی مسلمان پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ ‌ یہ منظر دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ اس طرح جمع ہونا مناسب نہیں ہے۔ چنانچہ چاروں شکایت کنندگان کو کچھ دیر پولیس اسٹیشن میں بٹھالیا اور ان سے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ‌آپ لوگوں نے کیوں بھیڑ اکٹھا کی تو ان لوگوں نے کہا کہ ظہر کے بعد یہ لوگ خود آئے ہیں، لائے نہیں گئے ہیں، بہرحال ان سب کو سمجھا بجھاکر واپس کیا گیا اور ایف آئی آر درج کرکے اس کی کاپی دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:سائن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ،۲؍افراد گرفتار

ڈاکٹر شاداب نے بتایا کہ سنیچر کی رات۱۱؍ بجے سے کوشش شروع کی گئی اور گھنٹوں کی مشقت کے بعد‌ اتوار کی رات میں ساڑھے ۳؍ بجے یعنی ۶؍ گھنٹے کے بعد ماہم پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔ اس موقع پر سید عارف باپو، حاجی یوسف سوروٹھیا، حاجی اسلم، محمد وسیم، حاجی سلمان، حسیب کرکرے، شاہنواز خان، سید فیصل اور ماہم کے سیکڑوں افراد جمع ہوگئے اور وہ کسی صورت ہٹنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ اس کے علاوہ وانجہ واڑی مسجد، ٹوپی والے بابا مسجد اور دیگر مساجد اورتنظیموں کی جانب سے بھی لیٹر دیا گیا۔ 
 تینوں پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کرانے والوں نے کہا کہ پولیس نے مہنت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے‌۔ 
 یاد رہے کہ اس سے قبل ممبرا‌ میں ‌ایف آئی آر درج کرائی گئی، مالونی، گوونڈی اور وکھرولی پولیس اسٹیشنوں میں تحریری شکایتیں کی گئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK