Updated: July 12, 2024, 5:17 PM IST
| Mumbai
آج مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے پیش نظر ٹریفک پر پابندیوں کے سبب بی کے سی کے دفاتر نے اپنے ملازمین کو ۱۲؍تا ۱۵؍ جولائی گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ آج اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بی کے سی کے جیو ورلڈ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بی کے سی میں مکیش امبانی کی ملکیت کو اس طرح سجایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این
بی کے سی کی متعدد کمپنیوں نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کی وجہ سے ٹریفک پر پابندیوں کے سبب ۱۲؍ تا ۱۵؍ جولائی گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کہ آج اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بی کے سی کے جیوورلڈ میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔ تاہم، جائے شادی کے قریب کی سڑکوں کو۱۲؍ جولائی(یعنی آج) سے ۱۵؍ جولائی تک صرف شادی میں آنے والے مہمانوں کی گاڑیوں کیلئے کھلارکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان : یورپ کی شہریت کے منتظر۴۴۰۰۰؍ افغانی تین سال سے پاکستان میں مقیم
انٹرنیٹ پر اور عوام کی جانب سے اننت امبانی کی شادی کی وجہ سے ٹریفک پر پابند ی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اعلیٰ عالمی اور قومی مشہور شخصیات کی موجودگی کی وجہ سے اس تقریب کو عوامی تقریب سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ ان تقریبات کو بین الاقوامی اور قومی سطح پر منعقد کیا گیا تھا۔ اننت امبانی کی شادی میں کم کاردیاشان، کولے کادیاشان، سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ گزشتہ ہفتے جسٹن بائبر نے اننت اور رادھیکا کی سنگیت پر پرفارم کیا تھا۔ اس شادی کی وجہ سے بی کے سی اور بی کے سی کے اطراف کے ہوٹلوں میں کمروں کی قیمتوں میں بھی اہم اضافہ ہوا ہے۔