• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آندھراپردیش: انجینئرنگ کالج کے لڑکیوں کے ہوسٹل میں خفیہ کیمرہ، پولیس تفتیش شروع

Updated: August 30, 2024, 7:07 PM IST | Hyderabad

آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے سیشادری راؤ گڈلاولّیرو انجینئرنگ کالج کےلڑکیوں کے ہوسٹل میں خفیہ کیمرہ ملنے سے طالبات میں بے چینی پھیل گئی۔ اس ضمن میں احتجاج بھی کیا گیا۔ لڑکوں کے موبائل اور لیپ ٹاپ کی تلاش جاری۔ کئی سے پوچھ تاچھ۔ وزیر اعلیٰ نے مکمل تحقیق کا یقین دلایا۔ طالبات نےکیمرہ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Students of Seshadri Rao Gadalaliro Engineering College protesting against the hidden camera. Image: X
سیشادری رائو گڈلاولّیرو انجینئرنگ کالج کی طالبات خفیہ کیمرے کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں واقع سیشادری رائو گڈلاولّیرو انجینئرنگ کالج کے ہوسٹل کے لڑکیوں کے غسل خانہ میں مبینہ طور خفیہ کیمرہ ملنے سے طالبات میں بے چینی پھیل گئی، معاملہ سامنے آتے ہی وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کایقین دلایا ، پولیس نے فوری طور پر تحقیق کا آغاز کر دیا۔ لیکن کرشنا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گنگا دھر رائو نے ہوسٹل میں خفیہ کیمرہ ملنے کی خبر کی تصدیق نہیں کی۔لیکن انہوں نے کہا کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے، اور کہا کہ کسی بھی کیمرہ کی موجودگی کا پتہ تحقیق کے بعد ہی ہوگا۔ جوں ہی کیمرے کی خبر پھیلی طالبات نے احتجاج شروع کر دیا ،انہوں نے الزام لگایا اس کیمرہ سے ریکارڈ کی گئی جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی ساجھا کی گئی ہیں،حالانکہ ابھی تک اس الزام کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ 

یہ بھی پڑھئے: گھاٹکوپر: معمولی تنازع پر اولا ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ، ایف آئی آر درج

پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے میں آخری سال کے ایک طالب علم سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس کی ایک ٹیم لڑکوں کے ہوسٹل میں موجود ہے جو ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل کی جانچ کر رہی ہے کہ آیااس میں اس کیمرے کی کوئی جھلکی تو موجود نہیں۔وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اپنے ایک وزیر کولو رویندرا جو مچھلی پٹنم سے رکن اسمبلی بھی ہیں انہیں ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ کالج ہوسٹل کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے، اور کہا کہ وہ احتجاج کر رہی طالبات کو اس واقع کی مکمل تحقیق کی یقین دہانی کرائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK