• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گھاٹکوپر: معمولی تنازع پر اولا ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ، ایف آئی آر درج

Updated: August 30, 2024, 4:28 PM IST | Mumbai

ایک اولا ڈرائیور پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کیلئے پولیس نے گھاٹکوپر کے رہائشی رشبھ چکرورتی اور ان کی اہلیہ انتراگھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور ان کا بیان درج کرنے کیلئے انہیں سمن جاری کیا ہے۔ ۱۹؍ اگست کی رات رشبھ چکرورتی نے اولا ڈرائیور قیم الدین کو معمولی تنازع پر مارا پیٹا تھا۔

Chakraborty can be seen killing Qaimuddin. Photo X
چکرورتی کو قیم الدین کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

پارک سائٹ گھاٹکوپر کی پولیس نے رہائشی رشبھ بپاشھ چکرورتی اور ان کی اہلیہ انترا گھوش کے خلاف ۲۴؍ سالہ اولا ڈرائیور قیم الدین کو مبینہ طور پر مارنے پیٹنے کیلئے ایف آئی آر درج کی ہے۔ خیال رہے کہ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چکرورتی اولا ڈرائیور قیم الدین معین الدین قریشی کو ماررہے ہیں۔
قریشی، جنہیں سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں، جمعرات کو ممبئی کے جے جے اسپتال کے آئی سی یو سے ڈسچارچ ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتاکے تحت رشبھ چکرورتی اور ان کی اہلیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق قیم الدین گھاٹکوپر کے اسلفا کے علاقے میں گاڑی چلا رہے تھے جب چکرورتی کی کار اوڈی کیو ۳؍ نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: بلجیم: نسل کشی کے بیانات دینے والوں کو سزا دی جانی چاہئے: نائب وزیر اعظم
 
اس کے بعد قیم الدین اور چکرورتی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس تناز ع میں ایک خاتون  قیم الدین سے اولا ٹیکسی کی نیوی گیشن ڈیوائس چھین لی اور وہ وہاں سے چلے گئے۔ اس خاتون کو چکرورتی کی ماں خیال کیاجارہاہے۔
قیم الدین قریشی نے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا اور کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے پہلے ٹیکسی اوڈی سے ٹکراگئی۔ چکرورتی، جو صحافی بھی ہیں،اوڈی سے اترے اور قیم الدین کو مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے قیم الدین قریشی کو اٹھاکر فرش پر پٹک دیا جس کی وجہ سے ان کے سر پر زخم آئے ہیں۔ یہ واقعہ ۱۹؍اگست کی نصف رات میں پیش آیا تھا۔
سیکوریٹی اہلکاروں نے قریشی کو راجاواڈی اسپتال منتقل کیا۔ راجاواڈی اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے سر کی چوٹیں دیکھنے کے بعد انہیں جے جے اسپتال بھیجا۔ قیم الدین قریشی کی یادداشت واپس آنے کے بعد بدھ کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
پارک سائٹ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنتوش گھاٹیکر کے مطابق انہوں نے چکرورتی کو سمن جاری کیا ہے جہاں تفتیشی افسران ان سے تفتیش کریں گے اور ان کا بیان درج کیا جائے گا۔پولیس نے انترا گھوش کا بیان درج کروانے کیلئے انہیں بھی سمن جاری کیا گیا ہے۔ پولیس ملزمین کے بیانات کو چارچ شیٹ میں شامل کرے گی۔
 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK