اقوام متحدہ (یو این) کے جنرل سیکریٹری انتونیو غطریس نے کہا کہ غزہ، سوڈان اور دیگر ممالک میں جنگ اور بھکمری کے سبب مسلمان عید منانے کے قابل نہیں ہیں میں اس سے دل برادشتہ ہوں۔ خیال رہے کہ غزہ اور سوڈان میں جنگ جاری ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2024, 1:16 PM IST | Washington
اقوام متحدہ (یو این) کے جنرل سیکریٹری انتونیو غطریس نے کہا کہ غزہ، سوڈان اور دیگر ممالک میں جنگ اور بھکمری کے سبب مسلمان عید منانے کے قابل نہیں ہیں میں اس سے دل برادشتہ ہوں۔ خیال رہے کہ غزہ اور سوڈان میں جنگ جاری ہے۔
اقوام متحدہ(یواین) کے سیکریٹری جنرل انیو غطریس نے کہا کہ ان کا دل ٹوٹا ہوا ہے کہ غزہ، سوڈان اور دیگر ممالک میں مسلمان عیدالفطر منانے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہر سال میں عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان طبقے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امسال مجھے یہ دیکھ کر میں دل برداشتہ ہوں کہ غزہ، سوڈان اور ایسے ہی دیگر ممالک میں مسلمان جنگ اور بھکمری کے سبب درست طریقے سے عید منانے کے قابل نہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل رفح پر حملے کیلئے بضد، فرانس،مصر اور اردن نے انتباہ دیا
خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل سے سوڈان میں بھی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان تصادم کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔
Every year, I express my best wishes for #EidAlFitr to the Muslim community around the world.
— António Guterres (@antonioguterres) April 9, 2024
My heart is broken knowing that in Gaza, Sudan and many other places - because of conflict and hunger - so many Muslims will not be able to celebrate properly. pic.twitter.com/1Z3rWIbhdN
یو این کے مطابق وہاں ایک ہزار ۳۰۰؍ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۸؍ ملین سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ سوڈان کی آدھی آبادی کو انسانی امداد کی سخت ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۳؍ ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ۷۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جنگ کے سبب محصور خطے کی آدھی سے زائد آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔ یو این کے مطابق غزہ کا ۶۰؍ فیصد ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ لوگ بڑے پیمانے پر بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔