• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایپل ایونٹ: آئی فون ۱۶، واچ ۱۰؍ اور الٹرا ٹو، ایئر پوڈز ۴، ایئر پوڈز میکس لانچ

Updated: September 10, 2024, 10:12 PM IST | New Delhi

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی ایپل نے گزشتہ دن اپنے ’’اِٹس گلو ٹائم‘‘ تقریب میں آئی فون ۱۶، واچ ۱۰؍ اور الٹرا ٹو، ایئر پوڈ ۴؍ اور ایئر پوڈز میکس لانچ کئے۔ اسی دوران آئی او ایس ۱۸؍ بھی لانچ کیا جو ۱۶؍ ستمبر سے رول آؤٹ ہوگاؤ

Aditi Rao Hydari and Siddharth with Apple CEO Tim Cook at the launch of the new iPhone. Photo: PTI
نئے آئی فون کے لانچ کے موقع پر ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ، ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

ایپل نے پیر کی شب آئی فون۱۶؍کے ساتھ ایپل واچ سیریز۱۰، آئی پوڈ۴، ایپل واچ الٹراٹو؍اور ایئرپوڈ میکس لانچ کردئیے ہیں۔ اس بار آئی فون میں سب سے بڑی تبدیلی جو کی گئی ہے وہ ’ایپل انٹیلی جنس ‘ہے۔ اس کے علاوہ کیمرا کنٹرول کیلئے سائیڈمیں نیا بٹن دیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان میں ۲۰؍ ستمبر سے دستیاب ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت ۷۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے جو ایک لاکھ ۸۴؍ہزار ۹۰۰؍روپے تک جاتی ہے۔ لانچنگ کے موقع پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کُک نے خطاب کیا اور بتایا کہ آئی فون کو ’ایپل انٹیلی جنس‘ اور اس کی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ نئے ڈیزائن میں متعارف کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا ’محفوظ علاقہ‘ المواسی کیمپ پر حملہ،۶۰؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق

ٹم کُک نے کہا کہ ’’جون میں ہم نے ایپل انٹیلی جنس لانچ کیا تھا، ہمارا یہ طاقتور نیا ذاتی انٹیلی جنس سسٹم حقیقی معنوں میں دیگر اے آئی سسٹم سے مختلف ہے۔‘‘نئے آئی فونز کو آن لائن یا آف لائن دونوں طریقوںسے خریدا جاسکتا ہے۔ آئی فون ۱۶؍ اور آئی فون ۱۵؍ کی قیمت میں محض ۱۰؍ ہزار روپے کا فرق ہے۔ کیمرا شیپ کے علاوہ آئی فون ۱۶؍ کا سائز، شیپ اور ڈسپلے لگ بھگ ۱۵؍ جیسا ہی ہے۔

آئی فون۱۶؍ سیریز کی اہم تبدیلیاں
(۱) آئی فون ۱۶؍ میں اے۱۸؍ چِپ ملے گی، یہ سیکنڈ جنریشن ۳؍این ایم ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ آئی فون ۱۵؍ میں اے۱۶؍ بایونک چِپ ملتی ہے۔
(۲) نئے آئی فون میں اے آئی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ یہ آئی فون ۱۵؍ سیریز کے بیس ماڈلز پر نہیں ملیں گے، صرف پرو اور میکس ماڈل پر ملیں گے۔
(۳)آئی فون ۱۶؍ میں کیمرا کنٹرول کرنے کیلئے سائیڈ بٹن ملےگا۔ صارفین میکرو فوٹو گرافی بھی کرسکیں گے۔ آئی فون ۱۵؍ میں یہ فیچر نہیں ملتے۔
(۴) نئے آئی فون میں ۲۲؍ گھنٹےکے ویڈیو پلے بیک کی سہولت دی گئی ہے، جو آئی فون ۱۵؍ میں ۲۰؍ گھنٹوں کی ہے، مطلب بیٹری لائف تقریباً ۱۰؍ فیصد بڑھ جائے گی۔
(۵) آئی فون ۱۶؍ کے ۱۲۸؍ اسٹوریج ویریئنٹ کی قیمت ۷۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے، ۲۵۶؍ جی بی ویئرینٹ کی قیمت ۸۹؍ہزار۹۰۰؍ روپے اور ۵۱۲؍ جی بی ویریئنٹ کی قیمت ایک لاکھ ۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے۔اس میں اس کا ڈسپلے سپر ریٹینا ایکس ڈی آر، آل اسکرین اولیڈ ہے، اسکرین کی سائز ۶ء۱؍انچ ہے۔ 

(۶) آئی فون ۱۶؍ پلس بھی ۳؍ ویریئنٹ میں ہے، جس کی قیمت ۸۹؍ہزار ۹۰۰؍روپے سے شروع ہوتی ہے اور ایک لاکھ ۱۹؍ہزار ۹۰۰؍روپے تک جاتی ہے۔ 
(۷) آئی فون ۱۶؍پرو میکس میں اب تک سب سے بڑا ڈسپلے ۶ء۹؍ انچ دیا گیا ہے۔ یہ بھی ۳؍ ویریئنٹ میں ہے، او را سکی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ۴۴؍ہزار ۹۰۰؍ رو پے ہے۔
(۸) ایپل نے اپنی مقبول عام اسمارٹ واچ کی نئی سیریز ’ایپل واچ ۱۰‘ بھی لانچ کی ہے۔اس کے چار ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔ جن میں ۴۲؍ ایم ایم کیس میں جی پی ایس ماڈل کی قیمت ۴۶؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے، جبکہ جی پی ایس +سیلولر کی قیمت ۵۶؍ہزار ۹۰۰؍ روپے۔ اس کے ۴۶؍ ایم ایم کیس (جی پی ایس ) کی قیمت ۴۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے اور جی پی ایس +سیلولر کی قیمت ۵۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے۔
(۹)اس کے ساتھ کمپنی نے ایپل ایئر بڈز ۴؍ بھی لانچ کیا ہے۔ اس کے اہم فیچرز کی بات کریں تو اس میں چِپ ایچ ٹو ہیڈ فون، سری(Siri)، چارجنگ کیس یو ایس بی سی، وزن ۴ء۳؍گرام، کنکٹی ویٹی بلیوٹوتھ ۵ء۳؍ وائرلیس ٹیکنالوجی ہے۔ اسکی قیمت ۱۲؍ہزار ۹۰۰؍ روپے سے ۱۷؍ہزار ۹۰۰؍روپے تک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK