Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ایپل: آئی پیڈ ۱۱، آئی پیڈ ایئر ۷؍ اور نیا میجک کی بورڈ لانچ

Updated: March 05, 2025, 4:45 PM IST | Mumbai

ایپل نے گزشتہ دن اپنے ۳؍ نئے پروڈکٹ، آئی پیڈ ۱۱، آئی پیڈ ایئر ۷؍ اور نیا میجک کی بورڈ لانچ کیا۔ جانئے ہندوستان میں ان کی قیمتیں کیا ہیں اور یہ کب سے دستیاب ہوں گے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ایپل کے سی ای او ٹم کک کے اعلان کے مطابق ایپل نے دو نئے آئی پیڈ لانچ کئے ہیں۔ آئی پیڈ ۱۱؍ اور آئی پیڈ ایئر ۷۔ آئی پیڈ ۱۱؍ اے ۱۶؍ چپ جبکہ ایئر ۷؍ ایم ۳؍ چپ سے لیس ہے۔ ایئر کیلئے نیا میجک کی بورڈ بھی لانچ کیا گیا ہے۔ ۱۱؍ انچ کے ایئر ۷؍ (وائی فائی) کی قیمت ۵۹؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے جبکہ وائی فائی پلس سیلولر کی قیمت ۷۴؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے۔ ۱۳؍ انچ کے آئی پیڈ ایئر ۷ (وائی فائی) کی قیمت ۷۹؍ ہزار ۹۰۰؍ اور وائی فائی + سیلولر کی قیمت ۹۴؍ ہزبر ۹۰۰؍ روپے ہے۔ دونوں ہی قسم کے آئی پیڈ ۱۲۸؍ جی بی، ۲۵۶؍ جی بی، ۵۱۲؍ جی بی اور ایک ٹی بی میموری میں دستیاب ہیں جبکہ آئی پیڈ ایئر کیلئے میجک کی بورڈ کی قیمت ۲۹؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے تک ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: چین کے لیو جیاکن نے سالانہ پریٹزکر آرکیٹیکچرانعام حاصل کیا

دونوں نئے آئی پیڈز ایپل آن لائن اور ایپل اسٹور ایپ میں ۴؍ مارچ سے بکنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ انہیں ۱۲؍ مارچ سے ایپل اسٹور یا ایپل سے منسلک دیگر سیلرز سے خرید سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایئر ۷؍ چار رنگوں اسپیس گرے، اسٹار لائٹ، جامنی اور نیلے جبکہ آئی پیڈ ۱۱؍ نیلے، گلابی، پیلے اور سلور رنگوں میں دستیاب ہے۔ گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں کوئی اہم تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں البتہ چپ کی تبدیلی انہیں طاقتور بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK