• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایپل اے آئی کے شعبے میں لیڈر بننے کیلئے اوپن اے آئی میں فنڈنگ بڑھا رہا ہے

Updated: August 31, 2024, 1:20 PM IST | San Francisco

ذرائع کے مطابق، ایپل، مصنوعی ذہانت کے میدان میں قدم رکھنے جارہاہے۔ کمپنی حکام جیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی میں خطیر سرمایہ کاری کرنے کیلئے انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آئی فون، آئی پیڈ جیسی مصنوعات کیلئے معروف کمپنی ایپل مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایپل، مصنوعی ذہانت کی دنیا میں مشہور کمپنی اور چیٹ جی پی ٹی بوٹ کی خالق اوپن اے آئی سے رابطے میں ہے۔ 
گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اوپن اے آئی، کمپنی میں خطیر سرمایہ کاری کیلئے مختلف سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہے۔ اگر کمپنی خطیر سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس کا شمار ٹکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑی کمپنیوں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ ٔ مہاراشٹر

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، اوپن اے آئی نئی ٹکنالوجی ریسرچ کیلئے درکار خطیر بجٹ کو پورا کرنے کیلئے رقم اکٹھا کررہی ہے۔ مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کو اس فنڈنگ راؤنڈ میں ۱۰۰ بلین ڈالر کی قدر تک پہنچانے کیلئے گفتگو جاری ہے۔وینچر کیپیٹل فرم تھرائیو کیپیٹل اس راؤنڈ میں سب سے آگے ہے جو اوپن اے آئی میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
اوپن اے آئی میں سرمایہ کاری کیلئے کمپنی انتظامیہ کے ساتھ ایپل حکام کی گفتگو جاری ہے۔ اگر اوپن اے آئی کی ملکیت میں ایپل شریک کمپنی بن جاتی ہے تو وہ مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعات کو مزید بہتر بنانے پر کام کرے گی۔ 
جون میں، ایپل نے اعلان کیا کہ وہ اوپن اے آئی کی ٹیکنالوجی کو آئی فون کے ٹاپ ماڈلز کے سافٹ ویئر میں متبادل کے طور پر دستیاب کروائیگی۔ کمپنی نے مزید کہا کہ دوسری کمپنیوں کے بنائے گئے اے آئی ٹولز بھی جلد دستیاب ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK