امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک حکم نامے کے بعد جس میں انہوں نے’’ خلیج میکسیکو‘‘ کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ کر دیا تھا، گوگل کی پیروی کرتے ہوئے اب ایپل نے بھی اپنے نقشے میں ’’خلیج میکسیکو‘‘ کا نام تبدیل کرکے’’ خلیج امریکہ ‘‘کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 10:01 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک حکم نامے کے بعد جس میں انہوں نے’’ خلیج میکسیکو‘‘ کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ کر دیا تھا، گوگل کی پیروی کرتے ہوئے اب ایپل نے بھی اپنے نقشے میں ’’خلیج میکسیکو‘‘ کا نام تبدیل کرکے’’ خلیج امریکہ ‘‘کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی عظمت کی برتری ظاہر کرتے ہوئے ’’خلیج میکسیکو ‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’خلیج امریکہ ‘‘کر دیا تھا۔ اس کے بعد گوگل نے بھی اپنے نقشے کی تجدید کرتے ہوئے اسے تبدیل کردیا تھا۔اب گوگل کی پیروی کرتے ہوئے ایپل نے بھی خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ کر دیا ہے۔ نام کی اس تبدیلی کو امریکی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آج وزیر اعظم مودی کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ، ڈیپورٹیشن پرگفتگو کا امکان
گوگل نے یہ بھی واضح کیا کہ میکسیکو کے صارفین کیلئے پرانا نام ہی مستعمل رہے گا، جب کہ دیگر کیلئے یہ خلیج میکسیکو (خلیج آف امریکہ)کے طور پر دکھائی دے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے ۲۰؍جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد جنوبی امریکہ، میکسیکو اور کیوبا سے متصل سمندروں کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ امریکی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم نے اتوار کو باضابطہ طور پر نام کی تجدید کی۔اس میں کہا گیا کہ یہ صدر ٹرمپ کے حکم نامے ۱۴۱۷۲؍ کی ہدایت پر عمل در آمد ہے۔ اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ نے بھی اپنے ’’ بنگ میپ‘‘ پر ایک اپڈیٹ کیا ہے۔