ایپل اس ہفتے اپنا جدید ترین میک بک لانچ کر سکتا ہے۔ ایپل کا یہ آنے والا میک بک یعنی لیپ ٹاپ ایم ۴؍ چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس کا نام ’’میک بک ایئر ایم ۴‘‘ہوگا۔
EPAPER
Updated: March 04, 2025, 9:57 PM IST | New Delhi
ایپل اس ہفتے اپنا جدید ترین میک بک لانچ کر سکتا ہے۔ ایپل کا یہ آنے والا میک بک یعنی لیپ ٹاپ ایم ۴؍ چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس کا نام ’’میک بک ایئر ایم ۴‘‘ہوگا۔
ایپل اپنی تازہ ترین چپ کے ساتھ ایک نیا میک بک لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل اس ہفتے اپنا جدید ترین میک بک لانچ کر سکتا ہے۔ ایپل کا یہ آنے والا میک بک یعنی لیپ ٹاپ ایم ۴؍ چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس کا نام ’’میک بک ایئر ایم ۴‘‘ہوگا۔ بلومبرگ کے مارک گورمین نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ایپل کا میک بک ایئر اسٹاک گر گیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ایپل آنے والے دنوں میں اپنے میک بک سے متعلق ایک اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
This week. pic.twitter.com/uXqQaGNkSk
— Tim Cook (@tim_cook) March 3, 2025
نیا میک بک کب لانچ کیا جائے گا؟
گرومن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’میں توقع کرتا ہوں کہمیک بک ایئر ایم ۴؍ اس ہفتے کے اندر لانچ کر دیا جائے گا۔ انوینٹری میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور ایپل اگلے چند دنوں میں میک سے متعلق اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئی پیڈز کی سپلائی بھی کم ہے، لیکن ممکنہ طور پر انہیں بعد میں لانچ کیا جائے گا۔ ‘‘توقع ہے کہ ایپل کے آنے والے میک بک کا ڈیزائن پچھلے سال لانچ کئےگئے میک بک جیسا ہی ہوگا تاہم، نئے ماڈل میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ اس بار لانچ کئے گئے میک بک کی سب سے خاص چیز چپ سیٹ ہے۔ ایپل اپنے آنے والے میک بک ایئر کو جدید ترین ایم ۴؍ چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کرنے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایپل اس آنے والے لیپ ٹاپ کے بیس ماڈل میں ۱۶؍جی بی ریم بھی پیش کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: روپے میں گراوٹ سے خوردنی تیل کے دام میں اضافہ، معیشت متاثر
ڈیٹا کی منتقلی تیز تر ہوگی
اس کے علاوہ تھنڈربولٹ ۴؍ پورٹ کو ایپل کے نئے میک بک میں شامل کیا جاسکتا ہے جو ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے ڈیٹا کی منتقلی بہت تیز ہوگی اور بیٹری کی کنیکٹیویٹی بھی بہتر ہوگی۔ ایپل ویڈیو کالز کو مزید متحرک بنانے کیلئے سینٹر اسٹیج کیمرہ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپل اختیاری اپ گریڈ کے طور پر نینو ٹیکسچر ڈسپلے بھی پیش کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے یہ فیچر صرف ہائی اینڈ میک بکس میں دستیاب تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایپل کب نیامیک بک ایئر لانچ کرتا ہے۔