• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حج کے بخیروعافیت اختتام پرعرب لیڈروں کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد

Updated: June 19, 2024, 10:56 PM IST | Riyadh

امسال حج کے بخیر و عافیت اختتام پرعرب لیڈروں نے سعودی حکمراں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان پیغامات میں حج کے انعقاد میں سعودی حکومت کی کوششوں اور ان کے انتظامات کو سراہا گیا اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ مباکباد دینے والوں میں متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر، شارجہ اور عمان کے حکمراں شامل ہیں۔

Saudi King Salman. Photo: INN
سعودی فرمانرواشاہ سلمان۔ تصویر: آ ئی این این

سعودی پریس ایجنسی نے منگل کو خبر دی کہ عرب دنیا کے لیڈروںنے شاہ سلمان کو اس سال کے حج کی کامیابی پر مبارکباد دی۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے بادشاہ کو ایک لاسلکی پیغام بھیجا جس میں انہیں حج کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ خدا کے فضل اور پھر سعودی قیادت کی دیکھ بھال اور حجاج کی خدمت کے جذبے کے سبب ہو پایا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر اور نائب وزیر اعظم منصور بن زید النہیان نے بھی اسی طرح کے پیغام بھیجیےہیں۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دونوں کومبارکباد کے پیغام بھیجے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں ہونے والی توسیع اور ترقی کی تعریف کی۔انہوں نےا سمارٹ سروسز اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی بھی تعریف کی جو حجاج کرام کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، انہیں فائدہ پہنچاتی ہیں اور عبادات کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: امسال دوران حج مختلف وجوہات کی بناء پر ۵۵۰؍عازمین فوت ہوئے

بحرین کے شاہ حمد نے مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا، جس میں سعودی قیادت کی جانب سے مناسک حج کو کامیابی سے منعقد کرنے اور عازمین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی گئی تاکہ وہ محفوظ اور آسانی کے ساتھ حج ادا کر سکیں۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی شاہ سلمان کو مبارکباد دی۔ شیخ تمیم نے مملکت میں مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے بھی شاہ سلمان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مملکت کی حکومت اور عوام کی طرف سے عازمین حج کی خدمت کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کی تعریف کی۔شارجہ، ام القوین، راس الخیمہ، فجائرہ اوراجمان کے حکمرانوں نے بھی شاہ سلمان کو اس سال کے حج سیزن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ حجاج کرام نے جمرات کی ادائیگی کی اور منگل کو الوداعی طواف کیا، جس کے بعد اس سال کا حج اختتام کو پہنچا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK