عرب لیگ نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا، ساتھ ہی اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2025, 10:39 PM IST | Gaza
عرب لیگ نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا، ساتھ ہی اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ دو ریاستی حل کے نفاذ سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے ۱۹۶۷ءسے قبل کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ایک بیان میں، لیگ نے اس بات پر زور دیا کہ ان طے شدہ اصولوں اور قائم کردہ پیمانےسے کوئی بھی انحراف، جو کہ عرب اور بین الاقوامی اتفاق رائے سے متصادم ہو تنازع کو طول دے گا، اور امن کو مزید ابتر کردیگا۔ جس سے خطے کے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا، خاص طور پر فلسطینیوں کی۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ جلاوطنی، الحاق، یا غیر قانونی یہودی بستیوں میں توسیع کے ذریعے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوششیں مسلسل ناکام رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ اہل ِغزہ کو مصر اور اُردن منتقل کرنے کی ناقابل قبول تجویز پر بضد
عرب لیگ نے امن کے راستے کے طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کرنے والے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اس حل کو حاصل کرنے اور زمینی طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے فوری اور مستعدی سے ایک قابل اعتماد عمل میں شامل ہوں۔ یہ حل فلسطینیوں، اسرائیلیوں اور پورے خطے کیلئے سلامتی اور امن کو یقینی بنانے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔