• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مختلف ممالک سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد

Updated: May 11, 2024, 11:33 AM IST | Agency | Riyadh

مدینہ منورہ میں استقبال۔ان کی آمدورفت کو آسان بنانےکیلئے۲۷؍ ہزار سے زیادہ بسیں تیار۔ دنیا بھرکےعازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ’ روڈ ٹو مکہ‘پروگرام کے تحت پروازیں شروع۔

Pilgrims coming for Hajj are being welcomed in Medina. Photo: INN
حج کیلئے آنے والے عازمین کا مدینہ منورہ میں استقبال کیا جارہاہے۔ تصویر : آئی این این

مختلف ممالک سے عازمین حج کو لے کر طیارہ سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو بھی مختلف ملکوں کے عازمین کا پہلا قافلہ پہنچا جن کا استقبال مدینہ منورہ میں کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر اور نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کی موجودگی میں ان کا استقبال کیا گیا۔ عازمین حج کو خانہ کعبہ کی طرف بھیج دیا گیا۔ سعودی ایئر لائنز کی اس پرواز میں ہندوستان کے۲۸۳؍ عازمین حج بھی موجود تھے۔ 
عازمین حج کیلئے مختلف سہولیات
 وزیر ٹرانسپورٹ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ضیوف الرحمٰن کی خدمت میں نقل و حمل اور لاجسٹک نظام کے عزم پر زور دیا۔ ’العربیہ‘ کی خبر کی خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں قیام کے دوران اور اپنے ممالک کیلئے روانہ ہونے تک عازمین حج کو اعلیٰ معیار کے مطابق بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے ۶؍ ہوائی اڈوں کے ذریعے۷؍ ہزار ۷۰۰ طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ عازمین کی آمدورفت کو آسان بنانےکیلئے ۲۷؍ ہزار سے زیادہ بسوں تیار ہیں۔ الحرمین اور المشعر ٹرین کے ذریعے حج سیزن کے دوران۵؍ہزار سے زیادہ سفر کرائے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

دریں اثناء جمعہ کو مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس سال حج کی ادائیگی کیلئے افغانستان سے آنے والے عازمین کی پہلی پروازیں آئیں۔ 
 ترکی سے پہلی پرواز سعودی عرب روانہ 
 دنیا بھر سے حجاج کرام کو سفر کے دوران بہترین سہولیات فراہم کرانے کے سعودی اقدام ’ روڈ ٹو مکہ‘‘ کے تحت پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔ ’روڈ ٹو مکہ‘ پروگرام کے تحت پہلی پرواز ترکی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئی۔ طیارہ استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’ روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کے لاؤنج کے ذریعے مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیزایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوا۔ 
یہ سعودی عرب کے ’ویژن ۲۰۳۰ء ‘ پروگراموں میں سے ایک ہے
 یہ پہل وزارت داخلہ کی طرف سے ضیوف الرحمٰن کی خدمت کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ’ویژن ۲۰۳۰ء ‘ کے پروگراموں میں سے بھی ایک ہے۔ اس سعودی ویژن کے تحت اللہ کے مہمانوں کیلئے سفر، قیام اور عبادات کی ادائیگی اور واپسی کے دوران اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ 
 قبل ازیں پاکستان کے عازمین حج کا پہلا طیارہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ گیا۔ جمعرات کی صبح سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو لے کر۳؍ طیارے پہنچے۔ سب سے پہلے مدینہ پہنچنے والے پاکستانی عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK