• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اروناچل پردیش: ایک چوٹی کو دلائی لامہ سے منسوب کرنے پر چین کا اعتراض

Updated: September 27, 2024, 4:18 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi/Beijing

ایک پریس ریلیز میں، وزارت دفاع نے کہا کہ چوٹی کا نام ۶ ویں دلائی لامہ کے نام پر رکھنا ان کی دانشمندی اور مونپا کمیونٹی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

A team led by director Col Ranveer Singh Jamwal scaled an unnamed and unclimbed 20,942 ft high peak in Arunachal Pradesh. Photo: X
ڈائریکٹر کرنل رنویر سنگھ جموال کی قیادت میں ایک ٹیم نے اروناچل پردیش میں 20,942 فٹ اونچی ایک بے نام اور بے نام چوٹی کو سر کیا۔ تصویر: ایکس

ہندوستانی کوہ پیماوں نے اروناچل پردیش میں ایک نامعلوم چوٹی کو ۶ ویں دلائی لامہ سے منسوب کیا جس پر چین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے  ہوئے چین نے اروناچل پردیش پر اپنے دعوے کو دہرایا۔
گزشتہ دنوں، درانگ، اروناچل پردیش میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس (این آئی ایم اے ایس) کے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے اروناچل پردیش میں واقع ۲۰ ہزار ۹۴۲ فٹ اونچی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔ کرنل رنویر سنگھ جموال کی قیادت میں ۱۵ رکنی ٹیم نے اس چوٹی کا نام ۶ ویں دلائی لامہ کے نام پر "تسانگ گیانگ گیاتسو چوٹی" رکھنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ ۶ ویں دلائی لامہ، تسانگ گیانگ گیاتسو ۱۶۸۲ء میں مون توانگ، اروناچل پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جنگ بندی کی درخواستیں بے اثر، اسرائیلی حملے مسلسل جاری

این آئی ایم اے ایس نے انڈین ماؤنٹینیرنگ فاؤنڈیشن (IMF) کو کامیاب چڑھائی اور چوٹی کا نام رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ چوٹی کے نام کیلئے رسمی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں تاکہ "تسانگیانگ گیاتسو چوٹی" کو سرکاری نقشے پر تسلیم کیا جائے۔
ایک پریس ریلیز میں، وزارت دفاع نے کہا کہ چوٹی کا نام ۶ ویں دلائی لامہ کے نام پر رکھنا ان کی دانشمندی اور مونپا کمیونٹی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ دیرنگ، اروناچل پردیش میں واقع این آئی ایم اے ایس، وزارت دفاع کے تحت قائم کیا گیا ایک ادارہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ زنگنان چینی علاقہ ہے اور اس سرزمین پر 
"نام نہاد" اروناچل پردیش قائم کرنا غیر قانونی ہے۔ یہ چین کا مستقل موقف رہا ہے۔ واضح رہے کہ چین، اروناچل پردیش کو زنگنان کہتا ہے۔
یاد رہے کہ چین، اپنے دعوے پر زور دینے کیلئے ۲۰۱۷ء سے اروناچل پردیش کے مقامات کے نام تبدیل کرتا ہے۔ ہندوستان نے اروناچل پردیش پر چین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے مقامات کو "ایجاد شدہ" نام تفویض کرنے سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK