• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کیا ۷۵؍ سال میں سبکدوشی صرف اڈوانی کیلئے تھی‘

Updated: May 13, 2024, 8:36 AM IST | Agency | New Delhi

مودی کے ریٹائر نہ ہونے کے اعلان پر بی جےپی سےکیجریوال کا سوال۔

Arvind Kejriwal. Photo: INN
اروند کیجریوال۔ تصویر :آئی این این

سنیچر کو کیجریوال کے اس دعوے کے بعد کہ مودی آئندہ سال ۷۵؍ سال کے ہونے کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے اسلئے وہ امیت شاہ کو وزیراعظم بنانے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، بی جےپی کے لیڈروں  نے صفائی دی ہے کہ اس کے دستور میں  ایسی کوئی شرط نہیں  ہے۔ اس پر پھر وزیراعظم مودی کو گھیرتے ہوئے کیجریوال نے اتوار کو کہاکہ اب تک اس معاملے میں  مودی نے کوئی وضاحت نہیں  کی، و ہ بتائیں  کہ کیا ۷۵؍ سال میں   ’مارگ درشک منڈل‘ میں  بھیجنے کا قانون صرف اڈوانی کیلئے تھا؟ 

یہ بھی پڑھئے: راہل سےعوامی بحث کی تجویز پر مودی خاموش، تیجسوی اور اسمرتی کو میدان میں اتارا گیا

انہوں  نے کہا کہ بی جےپی لیڈروں  کا یہ دعویٰ کہ ۷۵؍ سال میں  سبکدوشی کے اصول کا نفاذ مودی پر نہیں  ہوگا، ان کے ا س دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے ۲؍ ماہ بعد ہی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹا دیا جائےگا۔ یاد رہے کہ کیجریوال نے ۷۵؍ سال میں  سبکدوشی کے بی جےپی کا اصول یاددلایا تو اس کی تردید کرنے والوں  میں  خود امیت شاہ شامل تھے۔ انہوں  نے کہا کہ ’’مودی جی بی جےپی اور ملک کی قیادت ۲۰۲۹ء تک ہی نہیں  بلکہ اس کے بعدبھی جاری رکھیں گے...اس لئے کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے لوگوں  کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK