• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’لوک سبھا انتخابات کے بعد ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی مہاوکاس اگھاڑی کی ہار کا سبب بنی‘‘

Updated: November 24, 2024, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

سی پی آئی (مارکسسٹ) کے سینئر لیڈر اشوک دھوالے نے مہاراشٹر اسمبلی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی، سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کیلئے اتحادیوں  کی آپسی  رسہ کشی مہاوکاس اگھاڑی کی شکست کا سبب بنی۔

Ashok Dhawale. Photo: INN
اشوک دھوالے۔ تصویر : آئی این این

سی پی آئی (مارکسسٹ) کے سینئر لیڈر اشوک دھوالے نے مہاراشٹر اسمبلی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی، سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کیلئے اتحادیوں  کی   آپسی  رسہ کشی  مہاوکاس اگھاڑی کی شکست کا سبب بنی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بی  جےپی اوراس کی اتحادی پارٹیوں نے انتخابی مہم کو فرقہ وارانہ  خطوط پر چلا کر اور پیسوں کی طاقت کے ذریعہ الیکشن جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دھولیہ ضلع کے سبھی ۵؍ حلقوں میں مہا یوتی کی جیت

سی پی ایم جو دہانو کی اپنی سیٹ کو بچانے میں کامیاب رہی، نے اسے ’’آر ایس ایس-بی جےپی کی فرقہ وارانہ سازشوں اور پیسے کی طاقت کے آگے‘‘ غیر معمولی  فتح قراردیا۔ واضح رہے کہ بائیں محاذ کی اس پارٹی نےمہاراشٹر کی ۳؍ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ دھانو سیٹ وہ ۵؍ ہزار ۳۴۷؍ ووٹوں سے جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔اس کے موجودہ ایم ایل اے ونود نیکولے  ایک بار پھر یہاں سے جیتے۔تاہم کالوان سیٹ وہ اجیت پوار کی این سی پی سے  ۸؍ ہزار ووٹوں سے ہار گئی جبکہ شولاپور میں اس کا امیدوار چوتھے نمبر پر ہا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK