• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسام: سیاسی کارکن پرنب ڈولی اور دیگر اراکین پر حملے کی شدید مذمت

Updated: August 09, 2024, 6:07 PM IST | Guwahati

کمیونٹی نیٹ ورک اگینسٹ پروٹیکٹڈ ایریاز (CNAPA) نےزیرانگا حلقہ کے سیاسی کارکن پرنب ڈولی اورگریٹر کازیرانگا لینڈ اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی کے اراکین پر حملے کو کمیونٹی کے بنیادی حقوق پر حملہ قرار دیا۔ سی این اے پی اے نے پولیس کے ذریعے حراست میں لئے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

After the attack, the police can be seen alert. Photo: INN.
حملے کے بعد پولیس کو مستعد دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

کمیونٹی نیٹ ورک اگینسٹ پروٹیکٹڈ ایریاز (CNAPA) نے آسام کے کازیرانگا حلقہ کے رونگاجن گاؤں میں سیاسی کارکن پرنب ڈولی اور گریٹر کازیرانگا لینڈ اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی (GKLHRC) کے اراکین پرحالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بتا دیں کہ حملہ اس وقت ہوا جب کارکنان انگلے پتھر میں حیات ہوٹل کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ۴۵؍ خاندانوں کی شواہد کو دستاویزی شکل دے رہے تھے۔ اس حملے کی وجہ سےخطے میں امن و امان کو نقصان پہنچا ہے۔ سی این اے پی اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ صرف افراد پر حملہ نہیں تھا بلکہ پوری کمیونٹی کے بنیادی حقوق پر حملہ تھا۔ متاثرین میں منوہر پیگو، رتوپن پیگو، منالی گوالا اور اس کی بیٹی شامل ہیں، جن پر مبینہ طور پر سیاسی عناصر کی حمایت یافتہ ہجوم نے وحشیانہ حملہ کیا۔ بوکاکھٹ پولیس پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کیا بلکہ گیتا گوالا، سورو پتگیری اور سبھم کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، جو انصاف کے خواہاں تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: صحافیوں اور کارکنان کی حکومت سے براڈ کاسٹنگ بل پر نظر ثانی کی اپیل

ترجمان نے مزید کہا کہ ان کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں پولیس کی ناکامی اور انصاف کے متلاشی افراد پر ان کا حملہ انصاف کا قتل ہے۔ سی این اے پی اے نے پولیس کے ذریعے حراست میں لئے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ہجوم کے حملے اور پرنب ڈولی اور راجیب پیگو کے قتل کی کوشش کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ پولیس کو ان کی بدتمیزی کیلئے جوابدہ ٹھہرائیں اور ان۴۵؍ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں جنہیں نقل مکانی کا خطرہ ہے۔ سی این اے پی اے نےکہا کہ انصاف اور بے گھر کمیونٹیز کے حقوق کی وکالت کرنے والی آوازوں کو پرتشدد طریقےسے دبانا جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ کمیونٹی نیٹ ورک تمام اتحادیوں، قومی اور بین الاقوامی تنظیموں اور وسیع تر عوام پر زور دے رہا ہے کہ وہ اس تشدد کی مذمت اور متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ کرنے میں ان کے ساتھ شامل ہوں۔ واضح رہے کہ کمیونٹی نیٹ ورک اگینسٹ پروٹیکٹڈ ایریاز پورے ہندوستان سے مقامی لوگوں، جنگل میں رہنے والی کمیونٹیز، نچلی سطح کی تنظیموں، کارکنوں اور ماہرین تعلیم کا اتحاد ہے۔ وہ محفوظ علاقوں کے اندر اور اس کے آس پاس کی کمیونٹیز کے حقوق اور وقار کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK