• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جےپی کی سازش کیجریوال کو جان سے مارنے کی ہے : آتشی

Updated: July 15, 2024, 11:43 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی کی وزیر نے پریس کانفرنس میںکہا کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ کیجریوال کی صحت کومسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

Atishi Singh, during a press conference with doctors. Photo: PTI
آتشی سنگھ، ڈاکٹروں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر :پی ٹی آئی

دہلی حکومت کی وزیر آتشی سنگھ نے اتوار کو الزام لگایا کہ بی جے پی کی سازش صرف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جیل بھیجنے کی نہیں ہے، بلکہ ان کی صحت کو نشانہ بنا کر انہیں جان سے مارنے کی ہے۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی (آپ) اور اروند کیجریوال کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ پر فائرنگ کی کھرگے اور راہل کی جانب سے مذمت

 ’آپ‘ کی ڈاکٹر ونگ کی صدر ڈاکٹر نیمی رستوگی نے کہا کہ ملک کے ایک بڑے لیڈر کی صحت کے ساتھ اتنا بڑا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ ہماری ڈاکٹر برادری بہت پریشان ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ رات کے وقت شوگر لیول کا پانچ بار گرنا سنگین تشویش کا باعث ہے۔ آتشی نے مزید کہا کہ بی جے پی اروند کیجریوال کے کام کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ہے۔ کسی بھی ریاست میں چاہے وہ اسکول کا معاملہ ہو یا اسپتال کا، یہ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی طرح کارکردگی نہیں دکھا سکی اور یہی وجہ ہے کہ اروند کیجریوال کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK