• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ پر فائرنگ کی کھرگے اور راہل کی جانب سے مذمت

Updated: July 15, 2024, 11:37 AM IST | Agency | New Delhi

کھرگے نے کہا ’’کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرہ میں ایسے تشدد کی کوئی جگہ نہیں‘‘، راہل گاندھی نے گہری تشویش ظاہر کی۔

Rahul Gandhi and Mallikarjun Kharge. Photo: INN
راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں انتخابی جلسے کے دوران سابق امریکی صدر پر کی گئی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے سے شدید دکھ پہنچا ہے۔ میں اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔ کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان امریکی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ہم فائرنگ میں جان گنوانے والے کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ضمنی انتخابات کے نتائج تقسیم کی سیاست کو زبر دست دھچکا‘‘

واضح رہے کہ امریکہ پنسلوانیا کے بٹلر شہر میں انتخابی ریلی کے دوران صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’’ مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ہوئے قاتلانہ حملے پر بہت گہری تشویش ہے۔ ایسے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔ میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ‘‘ آسام کے وزیرا علیٰ ہیمنت بسوا شرما کا بھی ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کا رد عمل آیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا بھر میں دائیں بازو کے لیڈروں پر بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے ’پہلے ملک‘کے نظر یے کو شکست نہیں دےسکتے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK