• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا: میلبورن میں ایک اسکول کی دیوار سے کار ٹکرا گئی، ایک بچہ ہلاک

Updated: October 29, 2024, 10:52 PM IST | Canberra

پولیس کے مطابق، ایک ۱۱ سالہ لڑکے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دیگر ۴ کم سِن طلبہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ملبورن کے ایک اسکول میں اپنے بچے کو لینے گئی خاتون کی کار اسکول کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ۴ طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ منگل کو پیش آیا۔ پولیس انسپکٹر کریگ میک ایوائے اس حادثہ کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ۴۰ سالہ خاتون، اپنے بچے کو لینے کیلئے ملبورن کے اوبرن ساؤتھ پرائمری اسکول گئی تھی۔ واپسی میں اسکول سے باہر سڑک پر یوٹرن لیتے ہوئے خاتون کی کار اسکول کی باڑ سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد کار قریب موجود میز سے ٹکرا گئی جہاں پانچ بچے بیٹھے ہوئے تھے۔ انسپکٹر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک المناک حادثہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: شمالی غزہ میں ایک لاکھ فلسطینی پھنس گئے ہیں: فلسطینی ایمرجنسی سروسیز

پولیس نے بیان دیا کہ ایک ۱۱ سالہ لڑکے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دو ۱۱ سالہ لڑکیوں، ایک ۱۰ سالہ لڑکی اور ایک ۱۰ سالہ لڑکے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور کو جائے حادثہ پر ہی  گرفتار کر لیا گیا اور وہ فی الحال حراست میں ہے۔ وہ اور کار میں سوار بچہ سلامت ہے۔ انسپکٹر میک ایوائے نے کہا کہ پولیس والدہ سے پوچھ گچھ کی لیکن اس کے پاس مزید کوئی معلومات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK