Inquilab Logo

آسٹریلیا: فلسطین حامیوں نے پارلیمنٹ کی چھت پربینرلگائے

Updated: July 05, 2024, 11:39 AM IST | Agency | Sydney

پارلیمنٹ کے باہرمظاہرے میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کی مذمت کی گئی۔

Pictured above is the Australian Parliament Building. Below is a picture of the roof with 3 protesters chanting slogans after putting up a banner. Photo: INN
اوپر کی تصویر میں آسٹریلوی پارلیمان کی عمارت۔ نیچے کی تصویر میں چھت کی تصویر جس پر ۳؍مظاہرین بینر لگانے کے بعد نعرے بازی کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا میں فلسطین حامی مظاہرین پارلیمنٹ عمارت کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرزلہرائے۔ تین سیاہ بینروں  پر سفید حرفوں  میں انگریزی میں درج تھا :’’فرام رِیور ٹُو دی سی، فلسطین وِل بِی فری، نو پیس آن اسٹولن لینڈ، جینوسائیڈ سِنس ۱۷۸۸‘‘ غیرملکی خبررساں  ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آزادیٔ فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی صدارت انتخاب : بائیڈن نے کہا ’’کچھ بھی ہو جائے میں انتخابی دوڑ میں حصہ ضرور لوں گا‘‘

ہم اسرائیل کی جارحیت کو معاف نہیں کریں گے اور اس بربریت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں چند مظاہرین پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھے اور فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بینیرز لہرا دیے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی چھت پر نعرے بازی کی۔ دوسری جانب اپوزیشن ہوم افیئرز کے ترجمان جیمز پیٹرسن نے واقعے کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں صیہونی ریاست کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے طلبہ سب سے آگے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK