• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی صدارت انتخاب : بائیڈن نے کہا ’’کچھ بھی ہو جائے میں انتخابی دوڑ میں حصہ ضرور لوں گا‘‘

Updated: July 05, 2024, 11:46 AM IST | Agency | Tehran

ٹرمپ کے ساتھ ڈیبیٹ کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں کہ ڈیموکریٹس بائیڈن کے بجائے کملا ہیریس کو امیدواربنانا چاہتے ہیں۔

A photo of Biden and Trump`s CNN debate. Photo: INN
بائیڈن اور ٹرمپ کے سی این این پر ہونیوالے ڈبیٹ کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی انتخابات کی دوڑ کا حصہ رہیں گے۔ وہائٹ ہاؤس ترجمان کیرن جین پیئر نے بھی صحافیوں کے پوچھنے پر جواب دیا کہ جو بائیڈن قطعی طور پر صدارتی انتخابات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ 
 جوبائیڈن نے ڈیموکریٹ کے گورنرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈیموکریٹ گورنرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کی قیادت میں ملاقات کرنے والوں میں کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور دیگر شامل تھے۔ ٹم والز نے کہا کہ بائیڈن عہدہ سنبھالنے کیلئے فٹ ہیں۔ گورنر نیویارک نے کہا کہ بائیڈن جیتیں گے اور تمام گورنروں نے ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران صدارتی انتخاب: دوسرے مرحلے کے تحت آج ووٹنگ، پزشکیان اور جلیلی میں راست مقابلہ ہوگا

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ایک سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے، ٹرمپ کی مقبولیت۴۹؍ فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت۴۳؍ فیصد ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں بائیڈن کی بری کارکردگی کے سبب یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں کہ بائیڈن خود صدارتی دوڑ سے دست بردار ہورہے ہیں اور امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں  گی۔ واضح رہے کہ۲۰۲۰ء میں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد جوبائیڈن ۷۸؍ سال کی عمر میں حلف اٹھانے والے پہلے معمر ترین صدر بنے تھے، دوسری مرتبہ اگر انتخابات میں وہ کامیابی حاصل کرتے ہیں  تو وہ ۸۶؍ سال کی عمر تک صدارتی ہاؤس میں رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے ۷؍ سینئر حکام نے بتایا کہ اگر بائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھے ہٹتے ہیں تو نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ لینے کیلئے بہترین متبادل ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK