• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریا کا یواین آر ڈبلیو اے کو دوبارہ فنڈنگ شروع کرنے کااعلان

Updated: May 18, 2024, 3:53 PM IST | New Delhi

آسٹریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یو این آر ڈبلیو اے کو دوبارہ فنڈ کی فراہمی شروع کرے گا۔ آسٹریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یو این آر ڈبلیو اے کی ایجنسی کی کارگزاری کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کا بہترین جائزہ لینے کے بعد آسٹریا نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی کیلئے دوبارہ اپنی فنڈنگ شروع کرے گا۔‘‘

Agency staff providing assistance. Image: X
ایجنسی کے کارکنان امداد فراہم کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

آسٹریا نے آج  فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ (یواین آر ڈبلیو اے) کو فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریا بھی ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اسرائیل کے اس الزام کے بعد کہ اقوام متحدہ کے کارکنان بھی۷؍ اکتوبر کو حماس کے حملے میں ملوث تھے، ایجنسی کو فنڈ کی فراہمی روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: مالیوال معاملے کو آپ‘ نےجھوٹ اور سازش قرار دیا

تاہم جرمنی ، سویڈن، کنیڈا، جاپان نے ایجنسی کو دوبارہ فنڈ دینا شروع کیا تھا جبکہ متعدد ممالک نے فنڈ کی فراہمی روکی ہوئی تھی۔آسٹریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یو این آر ڈبلیو اے کی ایجنسی کی کارگزاری کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کا بہترین جائزہ لینے کے بعد آسٹریا نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی کیلئے دوبارہ اپنی فنڈنگ شروع کرے گا۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ۲۰۲۴ء کیلئے کل ۴ء۳؍ملین یورو(۷ء۳؍ ملین ڈالر) کے فنڈز کا بجٹ رکھا گیا ہے اور پہلی ادائیگی موسم گرما میں متوقع ہے۔یو این آر ڈبلیو اے کے اندورونی کنٹرول میکانیزم کو بہتر بنانے کیلئے آسٹریا کا کچھ فنڈ مستقبل میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم مودی کے انتخابی جلسوں/ریلیوں کے۱۶؍بیانات جو’’میں ہندومسلمان نہیں کروں گا‘‘ کے متضاد ہیں

آسٹریا نے مزید کہا کہ اس نے ۷؍اکتوبر سے غزہ اور خطے میں مصیبت زدہ فلسطینی آبادی کیلئے امداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جس سے دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو انسانی امداد کی مد میں ۳۲؍ ملین یورو دستیاب ہیں۔
خیال رہےکہ اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۵؍ ہزارسے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۸؍ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ محصور خطے کی آدھی آبادی بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔اسرائیل نے امریکہ اور عالمی برادری کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود رفح میں اپنا فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کے سبب وہاں موجود فلسطینیوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK