امریکہ کے غیر منافع بخش ادارے واسلاؤ ہاویل سینٹر نے ہندوستانی مصنفہ اور حقوق انسانی کی کارکن اروندھتی رائےکو ’’ڈسٹربنگ دی پیس ‘‘ ایوارڈ تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رائے کے علاوہ امریکی ریپر توماج صالحی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2024, 3:59 PM IST | New Delhi
امریکہ کے غیر منافع بخش ادارے واسلاؤ ہاویل سینٹر نے ہندوستانی مصنفہ اور حقوق انسانی کی کارکن اروندھتی رائےکو ’’ڈسٹربنگ دی پیس ‘‘ ایوارڈ تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رائے کے علاوہ امریکی ریپر توماج صالحی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
امریکہ کے غیر منافع بخش ادارے واسلاؤ ہاویل سینٹر نے ہندوستانی مصنفہ اروندھتی رائے کو ۲۰۲۴ء کا ’’ڈسٹربنگ دی پیس‘‘ اعزاز تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اروندھتی رائے کے علاوہ ایرانی ریپر توماج صالحی کو بھی یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو ایرانی حکومت کے ذریعے سیاسی جبر کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنے نغموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔
The Vaclav Havel Center (‘VHC’) announced today that the winners of the 2024 ‘Disturbing the Peace’ Award for a Courageous Writer at Risk are Indian writer Arundhati Roy and Iranian rapper Toomaj Salehi. pic.twitter.com/Mh5mvzJLq9
— Vaclav Havel Center (@havelcenter) August 15, 2024
اس ضمن میں جیوری ممبر، جنہوں نے اس ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، نے کہا ہے کہ اروندھتی رائے نے ہندوستان کے پسماندہ طبقات اور حاشیہ پر لگائے دیئے گئے افراد کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بکر پرائز یافتہ مصنفہ نے ان افراد کیلئے آواز اٹھائی ہے جن کی زمینیں تجارتی مقاصد کیلئے چھین لی جاتی ہیں، جو ہندوستانی کی نیوکلیئر پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں، جو دلتوں کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، جو اپنی ذاتی دفاع کیلئے لڑتے ہیں، جو مصیبت میں اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور مصیبت زدہ افراد کو اطمینان کی پیشکش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ:۱۵؍ سالہ لڑکے پر فساد کرنے کے الزام کا اولین مقدمہ
خیال رہے کہ امریکہ کے غیر منافع بخش ادارے واسلاؤ ہاویل سینٹر کی جانب سے ہر سال یہ ایوارڈ جرات مند اقدام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلئے لڑنے والے مصنفین کو منظر عام پر لانا ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ واسلاؤ ہاوئیل سے موسوم ہے جو سیاسی مختلف الرائے اور مصنف تھے۔ وہ چیکو سلوواکیہ کے آخری اور چیک جمہوریہ کے پہلے صدر تھے۔
خیال رہے کہ جون میں اروندھتی رائے کو پین پینٹر پرائز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ۲۰۰۹ء میں انگلش پین نے نوبیل انعام یافتہ ڈراما نگار ہیرولڈ پنٹر کے اعزاز میں یہ انعام دینے کی شروعات کی تھی۔ رائے کو یہ ایوارڈ ۱۰؍ اکتوبر کو برطانوی لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں دیا جائے گا۔