• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ وسنت چوان اشوک چوان کے نمائندہ کے طور پر کام کررہے ہیں‘‘

Updated: April 19, 2024, 1:32 PM IST | ZA Khan | Nanded

ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدوار اویناش بھوسیکر نے کہا کہ آج بھی کانگریس کے کئی لوگ اشوک چوان کے وفادار ہیں۔

Advocate Avinash Bhusekar. Photo: INN
ایڈوکیٹ اویناش بھوسیکر۔ تصویر : آئی این این

ناندیڑ لوک سبھا حلقے سے ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے امیدوار ایڈوکیٹ اویناش بھوسیکر نے یہاں عید ملن اور بھیم جینتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اشوک چوان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مقامی کانگریس کمیٹی پر اشوک چوان کی بی ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے کا الزام لگایا۔ واضح رہےکہ اشوک چوان اب بی جے پی میں ہیں۔ اویناش بھوسیکر نے ونچت بہوجن اگھاڑی کا امیدوار بنانے پر پارٹی کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکرکا شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سارن کے لوگوں کا مجھ پر قرض ہے : لالو پرساد یادو

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سماجی خدمات کی شروعات طالب علمی کے دور سے ہی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی کے پلیٹ فارم سے کی تھی۔ طلبہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف احتجاج کئے دھرنے مورچے نکالے۔ اس وقت آ ر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے خلاف کام کرتے رہے اور اب سیاسی میدان میں آنے کے بعد بی جے پی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ 
 اویناش بھوسیکر نے کانگریس کے امیدوار وسنت چوان اور ناندیڑ کی کانگریس کمیٹی پر اشوک چوان کی بی ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں جتنے بھی لوگ کام کررہے ہیں ان میں سے زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جو آج بھی اشوک چوان کے وفادار ہیں اور ان کے اشارے پر ہی کام کررہے ہیں۔ 
 اویناش بھوسیکر نے الزام لگایا کہ اشوک چوان نے انتخابات سے قبل ہی کانگریس کے امیدوار کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس لئے کانگریس کا امیدوار بی جے پی کے امیدوار کو شکست نہیں دے سکتا۔ اس موقع پرونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں جب جب مسلمانوں کے مسائل پر آواز اٹھانے کا وقت آیا اس وقت کانگریس نے کوئی پہل نہیں کی ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے ببیاکی کے ساتھ آواز اٹھائی احتجاجی مظاہرے کئے۔ اورنگ زیب کے مزار پر ان کی حاضری اس کی نمایاں مثال ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK